65

جفاکش یونین ایم سی شیخوپورہ کے انتخابات 2026-27 کا انعقاد

جفاکش یونین ایم سی شیخوپورہ کے انتخابات 2026-27 کا انعقاد

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)

جفاکش یونین ایم سی شیخوپورہ کے انتخابات 2026-27 میں صدر کے عہدہ کے لئے طارق عنائت مٹو اور شہزاد ہیرا کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا، صدارتی امیدوار شہزاد ہیرا نے واضع اکثریت سے فتح حاصل کرلی، مجموعی طور پر 292 ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں سے 7 ووٹ مسترد ہوئے، شہزاد ہیرا نے 158 ووٹ حاصل کرکے اپنے مدمقابل امیدوار طارق عنائت مٹو کو 44 ووٹوں سے شکست دے دی، پولنگ کا یہ عمل صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہا، دونوں گروپوں کے ووٹرز اور سپورٹرز بڑی تعداد میونسپل کارپوریشن ہال میں ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے آئے، سیکورٹی کے لئے پولیس اہلکاران تعینات کئے گئے تھے،

جیتنے والے صدارتی امیدوار شہزاد ہیرا کو ووٹرز اور سپورٹرز کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نومنتخب صدر جفاکش یونین ایم سی شیخوپورہ شہزاد عرف ہیرا کا کہنا تھا کہ اپنے ووٹرز سپورٹرز کو کبھی مایوس نہیں کروں گا، ہمیشہ ورکرز کے حقوق کی جنگ لڑتا رہوں گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں