12

شیخوپورہ میں ادبی تنظیم “حلقہ اربابِ ذوق” کے ماہانہ اجلاس کا انعقاد

شیخوپورہ میں ادبی تنظیم “حلقہ اربابِ ذوق” کے ماہانہ اجلاس کا انعقاد

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)ادبی تنظیم حلقہ اربابِ ذوق کے ماہانہ اجلاس کا انعقاد، تفصیلات کے مطابق کمپنی باغ شیخوپورہ میں مورخہ یکم نومبر 2025 بروز ہفتہ ادبی تنظیم حلقہ اربابِ ذوق کے ماہانہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا، تلاوت و نعت کے بعد اس اجلاس کا باقاعدہ آغاز کیا گیا جسمیں تنظیمی ڈھانچہ کے حوالے سے غور و خوض کیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل کو ترتیب دیا گیا، فیصلہ کیا گیا کہ مشاعرہ ہر اتوار کو ہفتہ وار کی بنیاد پر ہوا کرے گا، حلقہ اربابِ ذوق کے زیراہتمام مشاعرہ بھی ہوا

جس میں یونس گل، فضل محمود، امجد جاوید سمسون مخزن ، عنصر محمود، اظہر علی، محمد جاوید، محمد نبیل، شیخ محمد طیب نے خصوصی شرکت کی، اس موقع پر شعرائے کرام یونس گل، فضل محمود، سمسون مخزن ، عنصر محمود و دیگر نے اپنے خوبصورت کلام پیش کئے، اس مشاعرہ میں میزبانی و سٹیج سیکرٹری کے فرائض امجد جاوید نے انحام دئیے، آخر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فضل محمود نے حاضرین کو بتایا کہ ادبی تنظیم حلقہ ارباب ذوق کے بانی معروف شاعر و ادیب ابرار حامد مرحوم تھے

جنہوں نے شاعری کی 36 کتابیں اور 2 نثری مجموعے لکھے، یہ حلقہ ارباب ذوق کا سلسلہ 1992 میں شروع ہوا جو انکی وفات تک جاری رہا اور اسکے بعد بھی جاری و ساری ہے، جملہ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ “حلقہ اربابِ ذوق” کے پلیٹ فارم کو وسعت دی جائے گی اور رابطہ کار بڑھا کراسکی ترویج کے لئے کاوشیں بروئے کار لائی جائیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں