12

ٹرمپ نے ابراہم اکارڈز میں سعودی عرب کی شمولیت کی امید ظاہر کردی

ٹرمپ نے ابراہم اکارڈز میں سعودی عرب کی شمولیت کی امید ظاہر کردی

ٹرمپ نے ابراہم اکارڈز میں سعودی عرب کی شمولیت کی امید ظاہر کردی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ جلد ابراہم اکارڈز  (Abraham Accords) میں توسیع کی توقع رکھتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ سعودی عرب بھی اس معاہدے میں شامل ہوگا۔

ابراہم اکارڈز کے تحت اسرائیل اور بعض عرب ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہوئے تھے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ٹرمپ نے فاکس بزنس نیٹ ورک کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’میں امید کرتا ہوں کہ سعودی عرب اس میں شامل ہو اور میں چاہتا ہوں کہ دوسرے ممالک بھی شامل ہوں۔ میرا خیال ہے کہ جب سعودی عرب شامل ہوگا تو باقی سب بھی شامل ہوجائیں گے‘۔

ممالک کی جانب سے اس حوالے سے کوئی اشارے ملنے کے سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ روز بھی اُن ممالک سے ’بہت اچھی بات چیت‘ ہوئی ہے جنہوں نے اس معاہدے میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ وہ سب بہت جلد [معاہدے میں] شامل ہونے والے ہیں‘۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین نے 2020 میں ٹرمپ کے پہلے دورِ صدارت کے دوران ابراہم اکارڈز  پر دستخط کیے تھے جس کے بعد مراکش اور سوڈان بھی اس میں شامل ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں