46

تاثر ہے کہ ٹی ٹی پی تحریک انصاف کا عسکری ونگ بن چکی ہے: عطا تارڑ

تاثر ہے کہ ٹی ٹی پی تحریک انصاف کا عسکری ونگ بن چکی ہے: عطا تارڑ

تاثر ہے کہ ٹی ٹی پی تحریک انصاف کا عسکری ونگ بن چکی ہے: عطا تارڑ

لاہور : وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی حکومت کا سربراہ جیل میں بیٹھ کر دہشتگردوں کو آج بھی سپورٹ کرتا ہے اور تاثر ہے کہ ٹی ٹی پی پی ٹی آئی کا عسکری ونگ بن چکی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ کچھ لوگ خیبرپختونخوا میں قیام امن میں رکاوٹ ہیں، انتشار پسندوں کی خواہش ہے کہ حالات کسی طرح خراب کیے جائیں، پوری قوم دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے متحد ہوئی، آپریشن رد الفساد اور ضرب عضب کے نتیجے میں دہشتگردی کا خاتمہ ہوا۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انتشار سمجھتی ہے کہ دہشتگردوں کا ساتھ دینے میں ہی عافیت ہے،اس جماعت نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دہشتگردوں کو لاکر بسایا ، جیل میں بیٹھے ہوئے شخص کی خواہش ہےکہ لاشوں پر سیاست کیسے چمکائی جائے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی کابینہ میں ٹمبر مافیا  اور ڈرگ مافیا بیٹھا ہے، کے پی حکومت نے تمباکو، ٹمبر مافیا کےخلاف ایکشن کیوں نہیں لیا، کے پی حکومت نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کےخلاف کیوں کارروائی نہیں کی، تاثر ہے کہ ٹی ٹی پی پی ٹی آئی کا عسکری ونگ بن چکی ہے، پی ٹی آئی کا اپنا ہاؤس ان آرڈر نہیں، بھارت کی للکار پر بانی پی ٹی آئی دبک کر بیٹھ گئے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ریاست فیصلہ کرچکی ہے دہشتگردوں کو شکست دیں گے، دہشتگردوں کوپاکستان میں رہنے کی اجازت نہیں دیں گے، دہشتگردی کی مزید گنجائش نہیں، دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کا سربراہ جیل میں بیٹھ کر دہشتگردوں کو آج بھی سپورٹ کرتاہے، بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت نے عالمی میڈیا کے سامنے ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کی بات کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں