44

بیرون ملک سے منگوائے جانے والے سامان کو دس سے بیس روز تک لیٹ کیا جا رہا ،عوامی حلقے

بیرون ملک سے منگوائے جانے والے سامان کو دس سے بیس روز تک لیٹ کیا جا رہا ،عوامی حلقے

راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر ) اسلام آباد انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر کسٹم حکام کی جانب سے بیرون ملک سے آنے والی شپمنٹس کو غیر ضروری طور پر لیٹ کئیے جا نے سے امپورٹرز کو شدید دشواری کا سامنا ہے بیرون ملک سے منگوائے جانے والے سامان کو دس سے بیس روز تک لیٹ کیا جا رہا ہے کبھی ایگزمینیشن کے نام پر ، تو کبھی افسران کے سیٹوں پر نہ ہونے ، اور کبھی میٹنگوں میں مصروف ہو نے کو جواز بنا کرغیر ضروری طور پرتا خیر کی جا رہی ہے جس سے ایک طرف امپورٹرز کو سٹور چارجز کی مد میں لاکھوں روپے کا مالی نقصان کا سامنا کر نا پڑتا ہے اور ایک شپمنٹ کے پیچھے ہفتوں تک بھاگنا پڑتا ہے

،جبکہ اس صورت حال کے باعث امپور ٹرز کے لئے آرڈرز کی بروقت فراہمی میں دشواری کا سامنا اور آرڈرز لیٹ ہو جا نے سے مالی مسائل کا بھی سامنا ہے اور طبی شعبے میں علاج معالجے کے لئے ہسپتالوں ،مارکیٹ میں سرجیکل آلات ، جان بچانے والی ادویات ، شوگر ، ہیپاٹائٹس، کینسر اور امراض گردہ و دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کے علاج معالجے میں بھی دشواری کا سامنا ہے ، بے جا ر۴وک ٹوک سے جاری بحران کو مزید مشکل بنا یا جا رہا ہے ۔عوامی حلقوں کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور دیگر متعلقہ حکام سے اصلاح احوال کے اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے تا کہ اس حوالے سے درپیش مسائل حل ہو سکیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں