49

سماجی شخصیت و سینئر سیلز منیجر اسٹیٹ لائف انشورنس میاں عبدالستار کا اعزاز

سماجی شخصیت و سینئر سیلز منیجر اسٹیٹ لائف انشورنس میاں عبدالستار کا اعزاز

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے) سماجی شخصیت و سینئر سیلز منیجر اسٹیٹ لائف انشورنس میاں عبدالستار کا اعزاز، تفصیلات کے مطابق سماجی شخصیت و سینئر سیلز منیجر اسٹیٹ لائف انشورنس میاں عبدالستار کو ماہِ اگست میں بہترین کارکردگی دکھانے پر زونل ہیڈ شیخوپورہ میاں محمد سعید انجم کی جانب سے جشنِ آزادی شیلڈ 2025 دی گئی، اس مناسبت سے لاہور روڑ پر واقع لبرٹی مارکی میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جسمیں زونل ہیڈ شیخوپورہ میاں محمد سعید انجم نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی،

علاوہ ازیں شیخوپورہ زون بھر سے جملہ ایریا مینجرز، سینئر مینجرز، مینجرز اور فیلڈ فورس نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر سماجی شخصیت و ایریا 2049 کی نمائندگی کرنے والے سینئر سیلز منیجر اسٹیٹ لائف انشورنس میاں عبدالستار کو ماہِ اگست میں بہترین کارکردگی دکھانے پر زونل ہیڈ شیخوپورہ محمد سعید انجم نے دیگر جملہ ٹیم کی موجودگی میں جشنِ آزادی شیلڈ 2025 دی اور مبارکباد پیش کی جس پر سماجی شخصیت و سینئر سیلز منیجر اسٹیٹ لائف انشورنس میاں عبدالستار نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ شیلڈ اور حوصلہ افزائی میرے سینئرز اور میری ٹیم کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ ہے

اور انشاءاللٰہ آئندہ بھی بہترین کارکردگی کے لئے کوشاں ہیں، اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیمہ پالیسی ہر گھر کی ضرورت ہے، اسٹیٹ لائف انشورنس ادارہ عوام کے اعتماد اور محنتی ٹیم کی بدولت نہ صرف پاکستان کا سب سے بڑا انشورنس ادارہ بن چکا ہے بلکہ ملکی معیشت میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ میاں عبد الستار نے مزید کہا کہ ادارہ ہر سطح پر اپنے پالیسی ہولڈرز کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے، زونل ہیڈ شیخوپورہ میاں محمد سعید انجم کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسٹیٹ لائف انشورنس نے ہمیشہ عوام کو محفوظ مستقبل کی ضمانت فراہم کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ لاکھوں خاندان اس ادارے پر اعتماد کرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں