74

ہمارے جواب کے بعد بھارت نے امریکا اور دیگرممالک سے سیزفائر کیلئے خود درخواست کی: رانا ثنا

ہمارے جواب کے بعد بھارت نے امریکا اور دیگرممالک سے سیزفائر کیلئے خود درخواست کی: رانا ثنا

ہمارے جواب کے بعد بھارت نے امریکا اور دیگرممالک سے سیزفائر کیلئے خود درخواست کی: رانا ثنا

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ہمارے جواب دینے کے بعد بھارت نے امریکا اور دیگرممالک سے سیزفائر کیلئے خود درخواست کی۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ ہم نے بطور ریاست اور قوم ایک ہی بات کی تھی کہ ہماری طرف سے کوئی معاملہ نہیں ہوگا، اگر ہماری سالمیت پر حملہ ہوا تو جواب دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پھر جواب دیا گیا جس سے بھارت کو اور ہزیمت اٹھانا پڑی اور یہ بات بالکل درست ہے کہ بھارت نے امریکا کے نائب صدر اور دیگر ممالک سے خود سیز فائر کیلئے درخواست کی، پہلے تو یہ کسی کی بات سننے کو تیار ہی نہیں تھے۔

مشیر وزیراعظم کا کہنا تھاکہ بھارت سے امید رکھنا کہ ماضی کے برعکس سارے معاملات کو ٹیبل پر بیٹھ کر حل کرے گا، اس پر زیادہ امید لگانا درست نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھاکہ پانی کے معاملےپربھی ایساہی جواب دیاجائےگا جیسا اس بار دیا گیا،  مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر دوبارہ اجاگر ہوا ہے اور کشمیر کا معاملہ تو ہر قیمت پر سامنے رکھا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے انٹرنیشنل ڈپلومیٹک ایڈیٹر نک رابرٹسن نے ٹی وی انٹرویو میں انکشاف کیا تھاکہ کئی دنوں سے پوری دنیا بھارت اور پاکستان کے درمیان سیزفائرکی کوشش کر رہی تھی مگر کامیاب نہیں ہوئی پھر بھارت نے پاکستان کی ائیربیسز پرحملہ کیا۔

انہوں نے بتایاکہ بھارتی حملے کے بعد پاکستان نے بھارت پرنہ رکنے والے میزائلوں کی بارش کردی، پاکستانی میزائل حملوں کے بعد بھارت مذاکرات کی میزپرآنے پرمجبور ہوا اور پاکستان کے میزائل حملوں نے بھارت کوپیچھے ہٹنے پر مجبورکردیا۔

امریکی صحافی کا کہنا تھاکہ امریکی وزیرخارجہ نے سعودی عرب اور ترک حکام سے رابطہ کیا، سعودی اورترک حکام سے رابطے کے بعد سفارتی طریقے سے معاملہ حل ہوا اور سیزفائر ممکن ہوا۔

https://youtu.be/2R4-IFMX5mM

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں