102

پشاور میں فائرنگ کرکے خواجہ سرا کو قتل کردیا گیا

پشاور میں فائرنگ کرکے خواجہ سرا کو قتل کردیا گیا

پشاور میں فائرنگ کرکے خواجہ سرا کو قتل کردیا گیا

پشاور  میں گورنمنٹ کالج چوک فقیر آباد کے قریب نامعلوم  موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے خواجہ سرا کو قتل کر دیا۔

 ایس پی فقیر آباد ڈویژن اسامہ امین چیمہ کے مطابق جائے وقوعہ سے خالی خول اور  دیگر شواہد اکٹھے کرلیے ہیں، تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس نےلاش  تحویل میں لےکر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہے، جائے وقوعہ پر اردگرد لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش بھی شروع کر دی ہے۔ 

پولیس کے مطابق مقتول خواجہ سرا نجی یونیورسٹی کے قریب ایک پلازہ میں مقیم تھا۔

https://www.youtube.com/watch?v=YhumoPSbIPo

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں