100

پاکستان تحریک انصاف ضلع مہمند کے زیر اہتمام آج یوم آزادی کے موقع پر جشن آزادی ریلی کا انعقاد کیا گیا

پاکستان تحریک انصاف ضلع مہمند کے زیر اہتمام آج یوم آزادی کے موقع پر جشن آزادی ریلی کا انعقاد کیا گیا

ضلع مہمند
پاکستان تحریک انصاف ضلع مہمند کے زیر اہتمام آج یوم آزادی کے موقع پر جشن آزادی ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔
چیئرمین لوئر مہمند اور صدر پی ٹی آئی مہمند ملک نوید احمد کی قیادت میں تحصیل امبار کے مقام ڈی چوک سے دراوو بازار تک پر امن ریلی نکالی گئی جس میں کثیر تعداد میں پورے ضلع سے لوگوں نے شرکت کی ، شرکاء نے پاکستان اور پارٹی کے پرچم تھامے ہوے تھے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کڑ رہے تھے ۔
ریلی میں پی ٹی آئی مہمند کی تمام سینئر لیڈر شپ موجود تھی ۔
اخر میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور اپنے لیڈر عمران خان کی رہائی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں