108

مہمند:خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر قانون فضل شکور خان کا صوبائی محتسب سید جمال الدین شاہ کے ہمراہ ضلع مہمند کا ایک روزہ دورہ

مہمند:خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر قانون فضل شکور خان کا صوبائی محتسب سید جمال الدین شاہ کے ہمراہ ضلع مہمند کا ایک روزہ دورہ

ضلع مہمند(افضل صافی )خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر قانون فضل شکور خان کا صوبائی محتسب سید جمال الدین شاہ کے ہمراہ ضلع مہمند کا ایک روزہ دورہ،یکہ غونڈ ڈگری کالج میں ضلعی انتظامیہ اور مقامی مشران کے ساتھ مشاورتی اجتماع میں شرکت کی۔اس موقع پر ایم این اے ساجد خان،ڈپٹی کمشنر سید غلام ،اے سی لوئر قیصر خان،لوئر ناظم ملک نوید احمد سمیت تمام محکموں کے نمائندے،مقامی مشران

اور طلباء بھی موجود تھے۔مشاورتی جرگے میں مقامی مشران نے علاقے کے عوام کو درپیش مسائل سنائے، جن میں صحت، تعلیم، آمدورفت، پانی ،بجلی سمیت ضلعی حدود کی حد بندی،منشیات کے روک تھام،مہمند ڈیم کی زمینوں کی قیمتوں میں اضافہ،ڈیم میں مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع،دوہرے ڈومیسائل پر غیر مقامی افراد کی بھرتی ،اور خصوصی طور پر وکلاء کی فیسوں میں شدید اضافے اور عدالت کی تاریخوں،خاصہ داروں کی پنشن ومراعات سمیت بہت سے مسائل بیان کیےتقریب سے خطاب میں ڈپٹی

کمشنر سید غلام حبیب کا کہنا تھا کہ قبائل نے قیام امن کیلئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں لہذا انکے تمام جائز مطالبات کو فوری طور پر حل کیا جائے انہوں نے کہا مشران سے اپیل کی ک منشیات کی روک تھام کیلئے مقامی طور پر کمیٹیاں تشکیل دے اور ضلعی انتظامیہ انکے ساتھ ہر ممکن تعاون کریگی۔وکلاء فیسوں میں اضافے کے سوال پر ڈی سی کا کہنا تھا کہ حکومت نے قبائلی عوام کی روایات کے مطابق مسائل حل کرنے کیلئے اے ڈی آر کے نام سے کیمٹیاں بنائی ہیں لہذا قبائلی عدالت کی بجائے انکے ذریعے اپنے اپس کے مسائل حل کریں۔تقریب سے ایم این اے ساجد خان اور چیئرمین لوئر ملک نوید احمد نے خطاب کرتے ہوئے

کہا کہ موجودہ حکومت قبائلی عوام کی ترقی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور ترجیحی بنیادوں پر انکے مسائل کے حل کیلئے کوشیشیں کی جارہی ہیں۔تقریب سے خیبر پختونخواہ کے صوبائی محتسب سید جمال الدین شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارے آج کے دورے کا مقصد عوام کو سستے اور آسان ترین انصاف کے حصول کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ضم شدہ اضلاع میں عدالتی نظام کی فروغ اور عوام تک اسکے فوائد پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔
تقریب کے مہمان خصوصی صوبائ وزیر قانون فضل شکور خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ قبائل کی تاریخ میں پہلی بار ضم اضلاع میں لینڈ ریکارڈ کیلئے حکمت عملی بنارہے ہیں اور لینڈ کمپوزیشن کا عمل جلد شروع کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ میں یہاں کے عوام کے تمام مسائل وزیراعلی کو پیش کرکے انکے جلد حل اور ریونیو ریکارڈ کے نفاز کی درخواست کرونگا انہوں نے صوبائی حکومت نے جائیداد کی تنازعات کے حل کیلئے قانون سازی کی ہے اور اس قانون کے تحت ہر قسم کے مسائل چھ ماہ کی مدت میں حل کیے جائینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں