119

شاہ عبدالطیف یونیورسٹی: فیس نہ بھرنے پر رات گئے طلبا کو ہاسٹل سے نکال دیاگیا

شاہ عبدالطیف یونیورسٹی: فیس نہ بھرنے پر رات گئے طلبا کو ہاسٹل سے نکال دیاگیا

خیرپور میں شاہ عبدالطیف یونیورسٹی انتظامیہ نے بروقت فیس نہ بھرنے پرکارروائی کرتے ہوئے رات گئے طلبا کو ہاسٹل سے نکال دیا۔

شاہ عبدالطیف یونیورسٹی میں زیرتعلیم طلبا نے یونیورسٹی انتظامیہ پر الزام لگایا ہےکہ فیسوں میں اضافےکے باعث بروقت فیس نہ بھرنے پر ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔

طلبا کے مطابق پولیس نے انہیں سچل سرمست ہاسٹل، جی ایم ہاسٹل اور حامی ہاسٹل سے نکال دیا اور تشدد کرکے 10 طلبا کو گرفتار  بھی کرلیا۔ بیدخل ہونے والے 20 سے زائد طلبا نے رات سردی میں کھلے آسمان تلے ہاسٹل کےلان میں گزاری۔

 دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ بغیر الاٹمنٹ کے رہائشی طلباکو نکالنے کے لیے پولیس کو کہا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہاسٹل میں نہ تو تشدد کیا گیا اور نہ ہی کسی طالب علم کو گرفتار کیا گیا۔

https://www.youtube.com/watch?v=aRUOoZiiGmY&t=2s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں