خیبرپختونخوا آج بھی پی پی پی کا گڑھ ہے، قیصر خان آفریدی 331

خیبرپختونخوا آج بھی پی پی پی کا گڑھ ہے، قیصر خان آفریدی

خیبرپختونخوا آج بھی پی پی پی کا گڑھ ہے، قیصر خان آفریدی

دبئی(بیورورپورٹ) پی پی پی متحدہ عرب امارات کے نائب صدر قیصرخان آفریدی نے پیپلزپارٹی کی 54 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں پشاور میں ہونے والے بھرپور عوامی شو پر قائدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی پی کی طرف سے خیبر پختون خواہ کی تاریخ کے سب سے بڑے جلسے پر صوبائی صدر، مشران، صوبائی کابینہ ،ضلعی تنظیمیں اور جیالوں کو مبارکباد دیتا ہوں، پشاور کے جلسے نے ثابت کردیا ہے

کہ خیبرپختونخوا آج بھی پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے، ان شاءاللہ بلدیاتی اور آئندہ کے عام انتخابات میں خیبرپختونخوا کی غیور عوام ثابت کردے گی کہ پی پی پی کے پی کے کی سب سے مقبول جماعت ہے، انہوں نے پارٹی قائدین کو اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے پشاور میں عظیم الشان جلسہ کرانے پر خراج تحسین پیش کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

خیبرپختونخوا آج بھی پی پی پی کا گڑھ ہے، قیصر خان آفریدی” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں