پرائم منسٹر ایگریکلچر ایمرجنسی پروگرام کے تحت ضلع مردان میں کسان کارڈ کا اجراء کردیا۔ ڈپٹی کمشنر مردان 188

پرائم منسٹر ایگریکلچر ایمرجنسی پروگرام کے تحت ضلع مردان میں کسان کارڈ کا اجراء کردیا۔ ڈپٹی کمشنر مردان

پرائم منسٹر ایگریکلچر ایمرجنسی پروگرام کے تحت ضلع مردان میں کسان کارڈ کا اجراء کردیا۔ ڈپٹی کمشنر مردان

مردان(شاہ باباحبیب عارف سے)ایمرجنسی پروگرام کسان کارڈ کے تحت ضلع بھر کے کسانوں کو 1200 روپے فی گندم بیچ بوری ، 1500 روپے کی کھاد بوری اور جڑی بوٹی مار زرعی زہر کی خریداری پر سبسڈی بذریعہ کسان کارڈ دی جائے گی تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر مردان فارم سنٹر میں تقریب منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمردان نیک محمدخان و ڈسٹرکٹ ڈائریکٹرایگریکلچر سمیت دیگر متعلقہ افسران،کسانوں اورمشران نے شرکت کی۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کسان کارڈ کا افتتاح کیا

جس میں ہر کسان کو تختم ،اوزار لینے،یوریا خریدنے میں آسانی ہوگی اور حکومت ان اشیاء خریدنے پر سبسڈی دے گی یہ سہولیات رجسٹرڈ کسانوں کو حاصل ہوگی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ایگریکلچرکو ہدایات جار کی کہ کسانوں کو بروقت سہولیات مہیا کی جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ کسان اس پروگرام میں رجسٹریشن کرکے اس سے فائدہ اٹھا سکیں اور ملک گندم کی پیداوار میں خود کفیل ہوسکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی میں زراعت ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے

جب ملک کی پیدرواری میں اضافہ ہو تو فوڈ سیکیورٹی مسائل میں کمی کیساتھ ساتھ غربت کا خاتمہ بھی ممکن ہوتا ہے۔انہوں نے مذید کہاکہ حکومت زراعت کو فروغ اور پیدوار بڑھانے کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے اور کسانوں اور کاشت کاروں کو تصدیق شدہ تخم کی سبسڈی پر فراہمی کیساتھ ساتھ کسان کارڈ پروگرام کا بھی اجراء کر دیا ہے تاکہ زمیندار اور کاشتکاروں کے مسائل بروقت حل ہو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں