منکیرہ کے معروف شاعر مقبول ذکی مقبول کو انکی ادبی خدمات کے پیشِ نظر ننکانہ صاحب میں بھیل ادبی سنگت کی سالانہ تقریبِ
لیہ ( رپورٹ شہزاد افق)گزشتہ دنوں منکیرہ کے معروف شاعر مقبول ذکی مقبول کو انکی ادبی خدمات کے پیشِ نظر ننکانہ صاحب میں بھیل ادبی سنگت کی سالانہ تقریبِ تقسیمِ ایوارڈ و اسناد میں انکی حال ہی میں شائع ہونے والے مجموعہء کلام “منتہائے فکر” پر ایوارڈ اور ادبی خدمات پر سندِ امتیاز سے نوازا گیا۔ جس پر انکو علمی و ادبی حلقوں نے سراہا ہے اور مبارکباد پیش کی ہے۔ منکیرہ میں علمی ادبی ماحول بہت سازگار ہے۔جسکے ادب کی نمائیندگی
وہاں کے اہلِ قلم ملک کے طول و عرض میں کرتے رہتے ہیں۔اسکے علاوہ جنوبی پنجاب کے دیگر شعراء جنمیں منکیرہ سے اقبال بالم، قائم پور سے سید مبارک علی شمسی جھنگ سے سید طاہر شیرازی گجرات سے عاصم عاصی ڈیرہ غازیخان سے بشیر جاوید،ارشاد ڈیروی اور فضل عباس کو بھی ادبی ایوارڈ اور اسناد سے نوازا گیا۔ لیہ سے معروف دانشور و شاعر پاک برٹش آرٹس انٹرنیشنل کے ضلعی صدر میاں شمشاد حسین سرائی نے تمام ایوارڈ یافتہ شعراء کو دلی مبارکباد پیش کی ہے