نااہل ڈی ای او کو کوئٹہ کے اساتذہ پر مسلط کرکے احتجاج کے لیے مجبور کیا جارہا ہے ، جی ٹی اے کوئٹہ 172

نااہل ڈی ای او کو کوئٹہ کے اساتذہ پر مسلط کرکے احتجاج کے لیے مجبور کیا جارہا ہے ، جی ٹی اے کوئٹہ

نااہل ڈی ای او کو کوئٹہ کے اساتذہ پر مسلط کرکے احتجاج کے لیے مجبور کیا جارہا ہے ، جی ٹی اے کوئٹہ

کوئٹہ ( پ ر) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع کوئٹہ کے بیان میں کہا گیاہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوئٹہ کی ناقص کارکردگی اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کی خاموشی اس بات کا واضع ثبوت ہے کہ تعلیمی حکام کو اساتذہ اور طلباء سے کسی بھی قسم کی کوئی دلچسپی نہیں ہے اور نہ ہی وہ تعلیمی بہترچاہتے ہیں ضلع کوئٹہ جوکہ صوبائی دارالحکومت ہے اور ایک خاص اہمیت رکھتا ہے مگر المیہ یہ ہے کہ ضلع کوئٹہ کے تعلیمی ماحول کو تجربات کی بنیاد پر چلایا جارہا ہے

جسے کسی بھی صورت میں قبول نہیں کیا جائے گا او ر اگر متنازعہ اور نااہل ڈی ای او کوئٹہ کو فوری طور پر تبدیل نہ کیا گیاتو جی ٹی اے کوئٹہ سخت سے سخت احتجاجی لائحہ عمل اختیار کرنے پر مجبور ہوگا بیان میں کہاگیاہے کہ ڈی ای او کوئٹہ کے معاملے پر اعلیٰ حکام کی خاموشی قابل مذمت ہے اور اس سلسلہ میں ضلع بھر کے مرد و خواتین اساتذہ میں پائی جانے والی پریشانی کو دیکھتے ہوئے جی ٹی اے کوئٹہ فیصلہ کن اجلاس طلب کرئے گا اور دمادم مست قلندر کے پروگرام کو حتمی شکل دے گا بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک نااہل آفیسر کو اساتذہ پر زبردستی مسلط کرکے جان بوجھ کر احتجاج کے لیے مجبور کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں