تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے سےملک میں مہنگائی اور بےروزگاری میں اصافہ ہواہے سردار ملک اللہ وسایا نوناری 102

تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے سےملک میں مہنگائی اور بےروزگاری میں اصافہ ہواہے سردار ملک اللہ وسایا نوناری

تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے سےملک میں مہنگائی اور بےروزگاری میں اصافہ ہواہے سردار ملک اللہ وسایا نوناری

لیاقت پور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے سےملک میں مہنگائی اور بےروزگاری میں اصافہ ہواہے سردار ملک اللہ وسایا نوناری تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل لیاقت پور کے سینیئر نائب صدر سردار ملک اللہ وسایا نوناری نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں آنے سے قبل عمران خان نے قوم کو جوخواب دکھائے تھےان میں سے ایک بھی پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ پایا موجودہ حکومت شیخ چلی ثابت ہو رہی ہے پاکستان ایک زرعی ملک ہے لیکن زمینداروں سےگنا،گندم،کپاس ودیگر اجناس سستے داموں خرید کر کسانوں کا معاشی قتل کیاجارہاہے

ظلم ہےزرعی اجناس کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے جبکہ کھاد ،سپرے بیجوں کی قیمتیں آسمانوں کو چھورہی ہیں اس کے ساتھ ساتھ ہسپتالوں میں ادویات تک میسر نہیں کرونا وائرس کی وجہ سے سفید پوش افراد کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ہے جبکہ ترقیاتی کام سفر ہیں پڑھے لکھے نوجوان بےروزگاری سےپریشان حال ہیں ہرطرف افراتفری مچی ہوئی ہے جبکہ سلیکٹ حکومت کے تمام معاملات شیخ چلی کی طرح چل رہےاگر حالات اسی طرح چلتےرہے تو عوام کبھی بھی موجودہ حکومت کو معاف نہیں کرےگی حکمرانوں کو چاہیے کہ غریب عوام کو ریلیف دے تاکہ وہ بھی دوووقت کی روٹی کھا سکیں اس موقع پرجام جاوید لاڑ،شہزاد یسین لبانہ،عثمان چانڈیہ،عمران اشفاق،ابرار حمید گجر،علی منصور،ساجد جٹ،محمدافضل جٹ،محمدظفراقبال لبانہ رئیس اصغر پڑہار،افضل بھٹی بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں