سیکرٹری محکمہ سماجی بہبود جاوید اقبال نے سہولت بازار جہانیاں کا اچانک دورہ 98

سیکرٹری محکمہ سماجی بہبود جاوید اقبال نے سہولت بازار جہانیاں کا اچانک دورہ

سیکرٹری محکمہ سماجی بہبود جاوید اقبال نے سہولت بازار جہانیاں کا اچانک دورہ

جہانیاں (سعید احمد بھٹی) سیکرٹری محکمہ سماجی بہبود جاوید اقبال نے سہولت بازار جہانیاں کا اچانک دورہ کیا. اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان موجود تھے. سیکرٹری محکمہ سماجی بہبود جاوید اقبال نے صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا. اشیاء خوردونوش سبزیوں اور پھلوں کے معیار کا جائزہ لیا. چینی، آٹے اور اشیاء خوردونوش کے سٹاک کے بارے دریافت کیا. اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا

کہ تحصیل جہانیاں میں حکومت پنجاب کی ہدایت پر دو سہولت بازار قائم کیے گئے ہیں. جہانیاں سٹی کے علاوہ دوسرا ٹھٹھہ صادق آباد میں قائم کیا گیا ہے. روزانہ کی بنیاد پر سہولت بازار کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے. اشیاء خوردونوش، اٹا اور چینی کا سٹاک وافر مقدار میں موجود ہے. اس موقع پر سیکرٹری محکمہ سماجی بہبود جاوید اقبال نے کہا کہ حکومت پنجاب عوامی مسائل کے حل تک چین سے نہیں بیٹھیں گی. نچلے طبقے کو ریلیف فراہم کرنا اولا” ترجیح ہے. لہٰذا عوام الناس کو چاہیے کہ حکومت پنجاب کی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں. اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جہانیاں علی رضا ،فوڈ انسپکٹر رانا محمد عرفان ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت مظہر حسین کلیم، سینیئر صحافی خالد محمود بھٹی اور دیگر معززین موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں