پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کے وکیل کا بیان مسترد کر دیا،ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد 10 مئی (فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف) ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق کلبھوشن جادھو کے وکیل ہریش سالوے نے آن لائن لیکچر میں حقائق کے برعکس بات کی ہے، لہذا ان کے بیان کو مسترد کیا جاتا ہے۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے
مطابق کلبھوشن جادھو کو قونصلر رسائی دی اور پاکستان عالمی عدالت انصاف کے فیصلوں پر عمل پیرا رہے گا۔دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے کلبھوشن یادیو کے مقدمے میں عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی مکمل تعمیل کی ہے۔تفصیلات کے مطابق صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے
دفترخارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہاکہ پاکستان فیصلے پرعمل پیرا رہنے کےلئے پرعزم ہے تاکہ مقدمے کی کارروائی مزید آگے بڑھے۔ انہوں نے بھارتی وکیل Harish Salve کےحقائق کے منافی بیانات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کیا جن میں کہاگیا ہے کہ پاکستان نے اس مقدمے میں عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی تعمیل نہیں کی۔عائشہ فاروقی نے کہا کہ
پاکستان نے بھارت کو کلبھوشن یادیو تک رسائی دی ہے اور عالمی عدالت انصاف کی طرف سے اپنے فیصلے میں دی گئی ہدایات کے مطابق موثر جائزے اور نظرثانی کےلئے اقدامات کررہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر اپنی تمام عالمی ذمہ داریوں کی پاسداری کررہا ہے۔۔