سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکا ٹوپی میں احساس پروگرام ڈسٹری بیوشن سینٹرکے دورے میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ
خیبر پختونخوا(افضل صافی سٹی رپورٹر)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ہفتہ کو ٹوپی میں احساس پروگرام ڈسٹری بیوشن سینٹر ادورہ کیا اور جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہاحساس پروگرام کو پوری دنیا میں پذیرائی مل رہی ہے
۔ٹوپی سنٹر میں 11ھزار افراد کو ابتک 12 ھزار روپے ملے ہیں اس پروگرام کے تحت اب تک 11 کروڑ سے زیادہ مزدور بیواؤں اور مستحق افراد میں تقسیم ہوئے ہیں۔احساس پروگرام سے غریب اور بے سہارا لوگوں کو سہارا ملا ہے۔عمران خان خان اپنے غریب عوام کے ساتھ یہ بھرپور تعاون ہیں
جو جاری رہے گا۔صوبائی حکومت کی طرف سے بھی غریب عوام کو چھ ہزار روپے ملیں گے۔شفاف طریقے سے سسٹم چل رہا اور بغیر کسی سیاسی مداخلت کے بغیر غریب کؤ احساس پروگرام کے تحت اسکا حق مل رہا ہے۔نیشنل اسمبلی میں شہریار آفریدی کی قیادت میں ایک کمیٹی بنائی جس میں مختلف ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری اورتمام وزیراعلیٰ سے ہم رابطے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں فخر سے کہتا کے کل کے دن بارہ سو اونتیس تبلیغی جو مختلف جگہوں پر پھسے ہوئے تھے وہ اپنے علاقوں کو پہنچ چکے ہیں۔سندھ گورنمنٹ کے ساتھ ہم نے بات کی ہے آج مجھے پتہ چلا ہے میں ذاتی طور پر اس مسئلے کو دیکھوں گا اورمیں اپنے تبلیغی جماعت کو یقین دلانا چاھتا ہوں
میں ھم ان کا احترام کرتے ہیں۔ ایک ہفتے میں پاکستآن کے اندر جتنی تبلیغی جماعتیں ہیں اپنے علاقوں کو پہنچ جائینگی۔جو بیرون ملک تبلیغی جماعت کے ارکان ہیں یا اورسیز پاکستان ہیں ان کے لئے مختلف فلائٹس کا انتظامات کیا اپنے تبلیغی بھائیوں اور اورسیز پاکستانیوں کو یقین دلاتا ہوں
کے یہ وقتی پریشانیاں ہیں جلد ختم ہو جائیں گی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نیتحصیل ٹوپی میں احساس کفالت سینٹر کا دورہ کیا اور انہوں نے احساس کفالت سنٹر میں لوگوں کو رقوم کی ادائیگی کے عمل کا جائزہ لیا انہوں نے انتظامات کے منتظمین کی کارکردگی کی تعریف کی۔