اقوام متحدہ اپنی قرادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق حق خوداردیت دے ۔ثمر سراج
اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف)چئیرمین ثمر فاونڈیشن ثمر سراج چوہدری نے یوم حق خود اردیت کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ کشمیری عوام 72سالوں سے تحریک آزادی کشمیر کی لیے اپنی جانوں کے نظرانے پیش کررہی ہے اقوام متحدہ نے 5جنوری 1949میں قردار پیش کی تھی
![]()
جس میں کہا گیا تھا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام اپنی قسمت کا فیصلہ خود کریں گے مگر 72سال گزر جانے کے باوجود آج تک اس پر اقوام متحدہ نے کوئی عملی اقدامات نہیں کیے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے اور مظالم کشمیریوں کے مقدس لہو سے ہولی کھیلی جارہی ہے
![]()
اور تاریخ کا بدترین کرفیو نافظ کرکہ کشمیریوں سے انکی شناخت چھینی گئی ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور اقوام عالم اور بالخصوص اقوام متحدہ سے بھرپور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق حق خود اردیت کے حصول کے لیے اپنا کردار ادا کرئے