سماج دشمن عناصر معاشرہ کیلئے ناسور ہیں ان کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے پتوکی   ایس ایچ او
پتو کی(محمد یوسف تبسم تحصیل رپورٹر ) سماج دشمن عناصر معاشرہ کیلئے ناسور ہیں ان کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے امن وامان کی صورتحال پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ قبول نہیں ۔ان خیالات کا اظہار تھانہ سٹی پتوکی کے ایس ایچ او نصراللہ بھٹی نے سٹی پریس کلب کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ اپنے علاقے میں جوا ، شراب ، منشیات اور جسم فروشی جیسے سنگین جرائم کاخاتمہ میری اولین ترجیحات میں سے ہیں۔مٹھی بھر شرپسند عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی ۔
جرائم پیشہ عناصر اپنا قبلہ درست کر لیں یا پھر قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ۔۔انہوں نے مزید کہا کہ سماج دشمن عناصر ، اشتہاری مجرموں ، منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف خصوصی مہم شروع کر دی گئی ہے عوام کا بھی فرض ہے کہ وہ بھی پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ سماج دشمن عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ میرے دروازے عوام کیلئے ہر وقت کھلے ہیں وہ اپنے مسائل کے حل کیلئے جب چاہیں میرے پاس آئیں انہیں مایوس نہیں کرونگا۔بلکہ ان کی شکایات کا ازالہ ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا۔
				اقوام متحدہ نے پاک بھارت کشیدگی پر ثالثی کی پیشکش کردی
			ڈالر کے بعد سونا بھی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
			بھارتی معاہدے کے ڈھول کا پول !
			ہزاروں سالہ مختلف مذہبی آسمانی تعلیمات، مکرر دہرائے جاتے، ہمیں نار جہنم سے بچنے مددگار بنتی رہتی ہیں
			شیخوپورہ میں ادبی تنظیم “حلقہ اربابِ ذوق” کے ماہانہ اجلاس کا انعقاد
			مذاکرات کاایک نکاتی ایجنڈا  !
			کڑوے سچ
			سوڈان: دارفور ریجن میں پرائیویٹ ملیشیا کی خونریز کارروائیاں، رواں ہفتے 1500 شہری ہلاک
			افغان طالبان نے کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کی افغانستان میں موجودگی کو تسلیم کیا ہے: پاکستان
			فضائی آلودگی اور سموگ کا خاتمہ !
			کیا ہمیں اپنے حقوق چھین کر لینے ہمیں مجبور کیا جارہا ہے؟
			بھارت کی پراکسی اور پاکستان کا عزم !