دو مزید بچے پولیو وائرس کی وجہ سے عمر بھر کیلئے معذور
ڈیرہ اسما عیل خان(نمائندہ خصوصی ڈیرہ اسما عیل خان) خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں اور لکی مروت سے دو نئے پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن کی تصدیق قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے ہفتہ کے روز کی۔ ان دو پولیو کیسز کے ساتھ خیبر پختونخوا میں کل پولیو کیسز کی تعداد 66 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل بائیست خیل، تحصیل سرائے نورنگ، ضلع لکی مروت کی رہائشی 3 ماہ کی بچی اور یوسی جانی خیل، ضلع بنوں کے رہائشی 10 ماہ کے بچے کے فضلہ کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔
ضلع بنوں کے رہائشی 10 ماہ کے بچے کو حفاظتی ٹیکاجات کی صرف ایک خوراک، جبکہ 3 ماہ کی لکی مروت سے تعلق رکھنے والی بچی کو حفاظتی ٹیکہ جات کی کوئی بھی خوراک نہیں دی گئی تھی۔ کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر خیبرپختونخوا عبدالباسط نے کہا کہ یہ انتہائی پریشان کن اور افسوسناک بات ہے کے دو مزید بچے پولیو وائرس کی وجہ سے عمر بھر کیلئے معذور ہو ئے ۔
انہوں نے کہا باوجود اس کے کہ بچوں کو معذوری سے تحفوظ کیلئے ویکسین گھر گھر پہنچائی بھی جاتی ہے مگر والدین افواہوں اور غلط مہموں کی وجہ سے اپنے بچوں کو پولیو قطرے نہیں پلواتے، جو ان بچوں کی معذوری کے پورے پورے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صوبہ میں پولیو کیسزکی تعداد 66 ہوچکی ہے جن میں سے بنوں سے 50 اور لکی مروت سے 18 پولیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ کوآرڈینیٹر عبدالباسط نے کہا کہ صوبہ کے جنوبی اضلاع خصوصاً بنوں ڈویژن میں وائرس کی گردش جاری ہے جو کسی بھی کمزور اور ویکسین سے محروم
یا رہ جانیوالے بچوں کی معذوری کا سبب بنتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کا واحد حل ہر بچے کو ہر انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو قطرے پلوانے کی یقین دہانی ہے، تاکہ انہیں ساری عمر کی معذوری سے بچایا جا سکے اور پولیو وائرس کی گردش کو روکا جاسکے۔
اقوام متحدہ نے پاک بھارت کشیدگی پر ثالثی کی پیشکش کردی
ڈالر کے بعد سونا بھی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
مفتی شمائیل ندوی اورجاوید اختر کے درمیان, “اللہ کے ہونے نہ ہونے” کا مناظرہ
مہنگائی کے عوام پر منفی اثرات !
عورت، آزمائش اور اللہ پر یقین
اپنی اولاد کو اعلی تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت
حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا
سی ای او حرم میڈیکل کمپلیکس ڈاکٹر شیخ محمد سلیم کی بھاوج کی رسم چہلم ، محفلِ ذکر و نعت کا انعقاد
عمران خان کا ناشتہ غریب کے4 دن کےکھانے کے برابر ہے، عطا اللہ تارڑ
گھوٹکی: گڈوکشمور روڈ پر ڈاکوؤں کا مسافر بس پرحملہ،کچھ مسافروں کو اغوا کرلیا
16 دسمبر ہم نہیں بھولے
دشمن کے عزائم ناکام بنانے کاعزم !