جنگلات کے ٹمبرمافیاء کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ،سیدمحمد اجمل رحیم شاہ
بہاول پور( رفعت انجم رپورٹر بہاول پور )چیف کنزرویٹرجنگلات جنوبی پنجاب سیدمحمد اجمل رحیم شاہ نے کہا ہے کہ میں نیشنل پارک لال سوہانرااورجنگلات کے ٹمبرمافیاء اور کرپٹ عناصرفاریسٹ گارڈبلاک افسراوررینج افسران کو ہرگزنہیں چھوڑنگااوران کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے بہاول پورکے دوروزہ دورے پرنیشنل پریس کلب پنجاب کے
صدرایم اقبال انجم اوراینکرپرسن رفعت انجم سے کنزرویٹرکے آفس میں ملاقات کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ سیکرٹری پنجاب جنگلات پاک آرمی کے ریٹائرڈ کیپٹن ہیں اورایماندارفرض شناس محب وطن آفیسرزہیں انہوں نے محکمہ کے اندرکرپٹ ملازمیں کے خلاف سخت کاروائی کی ہدائیت کی ہے اور بااثرٹمبرمافیاء کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے چیف کنزرویٹرنے کہا کہ مجھے میڈیاکے تعاون کی اشدضرورت ہے میڈیا ٹمبرمافیاء اورکرپٹ عناصرکی نشاندہی کرے بھرپورایکشن لونگا،اس موقع پرچیف کنزرویٹرنے ڈی ایف
اواعجازتبسم کوہدائیت کی کہ نیشنل پارک لال سوہانراکے جنگلات میں چھپی کالی بھیڑوں کا احتساب کیاجائے اورکرپشن ثابت ہونے پر کرپٹ عناصرکوفوری معطل کیاجائے اور ان کے خلاف کسی قسم کی ریاعت نہ برتی جائے،انہوں نے کہا کہ اب کی بارنیشنل پارک لال سوہانراسے کسی موٹرسائیکل،رکشہ،پریاکسی اور چیزپرٹمبرچوری ہواتواس فاریسٹ گارڈ،بلاک افسر کے خلاف مقدمہ درج کیا جائیگا،ٹمبرچوری کی واردات کوہرطرح سے روکا جائے،آج چیف کنزرویٹرنیشنل پارک کاوزٹ کریں گے اس موقع پر کنزرویٹر،ڈی ایف اومعظم سعید،اورڈی ایف اواعجازتبسم بھی موجودہونگے،،
اقوام متحدہ نے پاک بھارت کشیدگی پر ثالثی کی پیشکش کردی
ڈالر کے بعد سونا بھی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
قومی بقاکا سوال ہے !
سناتن دھرمی برادران وطن تک دین اسلام کی دعوت پہنچانے کی ذمہ داری کیا ہم بھارتیہ سلمانون کی نہیں ہے؟
معروف سماجی و روحانی شخصیت قلب حسین المعروف گوگی بھائی قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے
بھارتی ریاست گجرات کی عدالتوں کو بم دھماکوں کی دھمکیاں،کارروائیاں معطل، عمارتیں خالی کرالی گئیں
حکومت کا گیس کی قیمتوں میں اگلے 6 ماہ تک کوئی اضافہ نہ کرنے کا اعلان
خاموش ظلم سہنا بھی ظالم کے ظلم سے زیادہ خطرناک ہوا کرتا ہے،
وینز ویلا کے بعد کس کی باری!
وزیراعلیٰ کے پی کا بیانیہ کھل کر سامنے آیا، اگر ملٹری آپریشن نہیں کرنا تو کیا خوارج کے پیروں میں بیٹھنا ہے: ترجمان پاک فوج
ہندوستان کے آپریشن سندور کی کالک ابھی تک اس کے منہ سے نہیں جا رہی: ترجمان پاک فوج
پختونخوا میں دہشتگردی کیلئے سازگار سیاسی ماحول فراہم کیا جاتا ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر