مہمندتحصیل حلیمزی کے علاقہ غازی بیگ میں انڈیا کی جارحیت اور پاک ارمی کی حمایت میں مہمند قوم کا احتجاجی مظاہرہ ۔انڈیا کے خلاف مہمند قوم کسی بھی قربانی سےدریغ نہیں کریں گے ۔مودی سرکار کو داندان شکست جواب مل گیا ۔دفاع کی اہلیت اور صلاحیت جانتے ہیں ۔جنگیں جذبے سے جیتی جاسکتے ہیں ۔پاک ارمی سمیت تمام عوام میں یہ جذبہ موجود ہے۔مقررین کا خطاب ۔تفصیلات کے مطابق انڈیا کی جارحیت اور پاک ارمی سے اظہار یکجہتی کی حمایت میں مہمند قوم کا ایک احتجاجی مظاہرہ تحصیل حلیمزی کے علاقہ غازی بیگ میں ہوا ۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ملک صاحب داد ۔ملک عباس الرحمان ۔جماعت اسلامی کے امیر ملک سعید ۔ مہمند ویلفیئر ارگنائزیشن کے صدر میرافضل مہمند ملک جھانزیب۔مولانا امیر اللہ جنیدی ملک سلیم سردار و دیگر نے کہا کہ مودی سرکار کو دندان شکست جواب مل گیا ہم اپنے ملک کی دفاع جانتے ہیں۔ملک کی دفاع کے لیے مہمند قوم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔کیونکہ جنگیں جذبے سے جیتی جاسکتی ہے اور انڈیا کے خلاف پاک ارمی سمیت تمام عوام میں یہ جذبہ موجود ہے ۔تمام مہمند قوم پاک فوج کساتھ شانہ بشانہ لڑیں گے اور تن من کی کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں گے ۔انہوں نےکہا کہ قبائلی عوام کی تاریخ انڈیا کو اچھی طرح معلوم ہے ۔پہلے بھی کشمیر اور مشرقی بارڈر پر مہمند قوم قربانی دے چکے ہیں ۔اسی دفعہ بھی بنیا کے خلاف دست بدست لڑیں گے ۔
اقوام متحدہ نے پاک بھارت کشیدگی پر ثالثی کی پیشکش کردی
ڈالر کے بعد سونا بھی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
مذاکرات کاایک نکاتی ایجنڈا !
کڑوے سچ
سوڈان: دارفور ریجن میں پرائیویٹ ملیشیا کی خونریز کارروائیاں، رواں ہفتے 1500 شہری ہلاک
افغان طالبان نے کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کی افغانستان میں موجودگی کو تسلیم کیا ہے: پاکستان
فضائی آلودگی اور سموگ کا خاتمہ !
کیا ہمیں اپنے حقوق چھین کر لینے ہمیں مجبور کیا جارہا ہے؟
بھارت کی پراکسی اور پاکستان کا عزم !
سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردی کی بڑی کارروائی ناکام بنادی
ضلع مہمند کےمیاں منڈی میں الخیر ہائی اسٹوڈنٹس اکیڈمی کی جانب سے یتیم بچوں کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد
پیپلز پارٹی آزادکشمیر میں اپنی حکومت بنائیگی، صدر زرداری نے عدم اعتماد لانےکی منظوری دیدی