وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے قوم سے خطاب کریں گے 132

وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے قوم سے خطاب کریں گے

وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے قوم سے خطاب کریں گے

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے مطابق وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے قوم سے خطاب کریں گے

صوابی میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نےکہا کہ انتخابات کا عمل شفاف طریقے سے جاری ہے، ضمنی انتخابات میں عام طور پر ٹرن آوٹ کم ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پہلی بار حقائق سامنےلائے اور معاشی صورتحال سے قوم کوآگاہ کیا، مہنگائی عارضی بھونچال ہے، پروپیگنڈا زیادہ کیا جارہا ہے، قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں گے

اسپیکر قومی اسمبلی نے بتایاکہ وزیراعظم عمران خان اگلے ہفتے قوم سے خطاب کریں گے جب کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں، ہم قوم کی توقعات پرپورا اتریں گے۔

واضح رہے کہ ملک موجودہ معاشی صورتحال کے سبب حکومت کو سیاسی حلقوں کی جانب سے سخت تنقیدکا سامنا کرنا پڑاہے اور اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

علاوہ ازیں حکومت نے موجودہ معاشی بدحالی پر مشترکہ پارلیمانی کمیشن قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جو ذمہ داروں کا تعین کرے گی اور حکومت کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں ان کے خلاف کارروائی کرےگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں