شیخوپورہ میں ہندو اوقاف کی جگہ خریدنے والا نوید سنیارا ملحقہ جگہ پر مبینہ قبضہ کرنے کے درپے
شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)جناح پارک شیخوپورہ میں قبضہ مافیا بے لگام، ہندو اوقاف سے جگہ خریدنے والا نوید سنیارا ساتھ والی جگہ پر مبینہ طور پر قبضہ کرنے کے درپے ہے، متاثرہ شمائلہ بی بی زوجہ عابد حسین نے میڈیا کو بتایا کہ ہمارے ساتھ ملحقہ تقریبا 4 مرلے محکمہ ہندو اوقاف سے نوید سنیارا نامی شخص نے خرید کر قبضہ لیا لیکن اسی اثنا میں ساتھ ہی ملحقہ ڈیڑھ مرلہ مکان پر بھی قابض ہونے کی کوشش کی اور اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے مکینوں کو ڈنڈے سوٹے اور ٹھڈوں سے زبردستی نکال کر قبضہ کی کوشش کی، خواتین کے کپڑے پھاڑ دئیے ، متاثرہ مدعیہ متاثرہ شمائلہ بی بی زوجہ عابد حسین نے متعلقہ تھانہ اے ڈویژن میں حصول انصاف کے لئے درخواست دی لیکن تاحال شنوائی نہ ہوسکی بجائے فراہمی انصاف کے تھانہ اے ڈویژن پولیس مبینہ ساز باز ہوکر الٹا متاثرہ خاندان کو ہی نہ صرف دھمکارہی ہے کہ وہ انصاف کے حصول کے لئے آنا چھوڑ دیں
بلکہ مبینہ ملزمان کے ساتھ ملکر متاثرہ خاندان کے گھر پر ریڈ کررہی ہے اور تاحال ایف آئی آر درج نہ ہوسکی ہے، متاثرہ خاندان قانون و انصاف کی فراہمی کے لئے ہر فورم پر دستک دی لیکن نوید سنیارا نامی شخص کے بااثر اور پولیس کے ساتھ مبینہ ساز باز ہونے کے باعث مدعا جوں کا توں ہے اور متاثرہ خاندان معصوم بچوں سمیت دربدر ذلیل و خوار ہونے پر مجبور ہے،
متاثرہ شمائلہ بی بی زوجہ عابد حسین نے اپنے خاوند عابد حسین، ہمشیرہ اور بچوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیتے ہوئے انصاف فراہم کیا جائے اور نوید سنیارا نامی شخص کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے نشانِ عبرت بنایا جائے