82

شلجم سستی اور لذیذ سبزی

شلجم سستی اور لذیذ سبزی

دھوپ چھا ؤں
الیاس محمد حسین

کچھ لوگوںکا خیال ہے کہ گونگلو پاکستان کی سب سے سستی سبزی ہے اسے اردو میں شلجم کہاجاتاہے جس کے بارے میں یہ مشہور ہے کہ یہ سیب سے دس گنا زیادہ مفید ہے جدید طبی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ شلجم خاص طور پر پٹھوں کی کمزوری، کمر درد ٹانگوں کے درد، دل، جگر، آنکھوں، ہڈیوں، جوڑوں کے درد میں انتہائی مفید ہے یہ سبزی یورک ایسڈ کم کرتی ہے۔ شلجم کولیسٹرول نارمل کرتا ہے

قبض دور کرتا ہے شلجم ابال کر بیسن کے ساتھ گوندھ کر روٹی بنا کر کھانے سے شوگر کنٹرول کرنے میں معاون ہے چونکہ اس میں فائبر زیادہ ہے اس لئے پیٹ کے امراض گیس، معدے میں گرانی اور تبخیر میں کافی شفابخش ہے اس کو سلاد کے طور پر کھانے سے پیٹ بھر جاتا ہے وزن کم کرنے والوں کا دوست ہے ۔ ہربل ریسریچرز اور نامور حکیموں کا کہناہے شلجم میں سیب سے 10 گنا زیادہ وٹامن سی ہوتا ہے شلجم مناسب قیمت میں بآسانی دستیاب ہوسکتا ہے اگر سیزن نہ ہو تو اسے قدرتی سرکہ میں اچار بنا کر سال بھر محفوظ رکھ سکتے ہیں.

روزانہ کسی بھی نئی شکل میں نیا ذائقہ بنا کر استعمال کر سکتے ہیں.شلجم غذائیت سے بھرپور سبزی ہے ، شلجم میں وٹامن C، کیلشیم، پوٹاشیم، فائبر، اور دیگر اہم معدنیات اچھی مقدار میں پائے جاتے ہیں خاص طور پر وٹامن C میں شلجم واقعی امیر ہوتا ہے، جو مدافعتی نظام اور جلد کے لیے مفید ہے،شلجم وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے، فائبر کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ دیر تک پیٹ بھرا محسوس کراتا ہے،

جو وزن گھٹانے والوں کے لیے مفید ہے،یورک ایسڈ، قبض، کولیسٹرول میں فائدہ مندہے فائبر اور کم کیلوریز کے باعث شلجم ہاضمے کو بہتر کرتا ہے، اور بلڈ لیپڈز میں بہتری لا سکتا ہے، جس سے کولیسٹرول پر اثر پڑ سکتا ہیشلجم ایک کم قیمت، فائدہ مند سبزی ہے جسے غذا کا حصہ بنانا بہت اچھا ہے، خاص طور پر سردیوں میںقدرت کی پیدا کردہ کوئی بھی چیز حکمت اور فائدے سے خالی نہیں ہے حقیقت میں یہ اصل خوراک ہے اور اسے دیہاتوںمیں سب سے زیادہ پسندیدہ سبزی ہونے کااعزاز بھی حاصل ہے چوپائے بھی اسے شوق سے کھاتے ہیں۔ شلجم کو خاص کر گوشت کے ساتھ اس کو بنایا جائے تو کیا بات ہے

لیکن ہم اتنے ماڈرن ہو چکے ہیں کہ ہم سبزیوںپر توجہ نہیں دیتے بلکہ فاسٹ فوڈکھا کھا کر معدے خراب کررہے ہیں کچھ ماہرین کا کہناہے کہ سیب ایک پھل ہے اور شلجم سبزی دونوں ایک دوسرے کا نعم البدل کبھی بھی نہیں ہو سکتے۔ دیسی اورگینک سبزیوں اور ہائبرڈ میں زمین آسمان کا فرق ہے کچھ لوگ شلجم کو ہی شلغم کہتے ہیں لیکن اس میں تھوڑا فرق ہوتاہے افادیت کے اعتبار سے دونوں ہی فائدہ دیتے ہیں شلجم مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے۔ 2. یہ ہڈیوں کو طاقت فراہم کرتا ہے۔ 3ا دل کی صحت کے لئے مفید ہے

۔ 4. نظامِ ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے۔ 5. جلد کو صاف اور چمکدار بناتا ہے..! اور اگر دیکھا جائے تویہ عام سی ، سستی سبزی ہمارے لئے انتہائی بہترین ہے اگر اسے گوشت میں پکایا جائے تو انتہائی لذیذ بنتی ہے ویسے شلجم کے بارے میں ایک ضرب المثل بھی مشہور ہے جب کسی کا کوئی کام کرنے کو جی نہ کرے یا پھر کسی کو فیور دینی ہو تو لوگ کہتے ہیں اس نے کام نہیں کیا بلکہ گونگلوئوں سے مٹی جھاڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں