تہذ یبوںکا عروج و زوال 71

پیش اورپیش گوئیاں

پیش اورپیش گوئیاں

جمہورکی آواز
ایم سرور صدیقی

انسان ازل سے اپنے بارے میں جاننا چاہتا ہے بات مستقبل کی ہو تو اس بارے فکرمندہونا ایک فطری سی بات ہے انسان کی اسی کمزوری سے بہت سے کائیاں لوگ فائدہ اٹھاتے ہیں اور دوسروںکو بے وقوف بناکر پیسے ہتھیاتے رہتے ہیں اسی لئے دنیامیں بہت سے لوگ پیش گوئیاںکرتے رہتے ہیں کیونکہ یہ ایک اچھا کاروبارہے جس کی انوسٹمنٹ فقط چرب زبانی ہے وہ پوری ہو جائیں تو ایک تہلکہ سا مچ جاتاہے لیکن اس بارے بیشترکاخیال ہے کہ یہ پیش گوئیاں اندازے،ٹیوے اور تیر تکے ہوتے ہیں اور پھر ایسے پامسٹ بڑے کائیاں ہوتے ہیں جن کی حالات پر گہری نظرہوتی ہے وہ اس انداز سے گول مول پیش گوئیاں کرتے ہیں کہ کوئی ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتااگر پیش گوئیاں پوری ہوجائیں تو مشہوری کی مشہوری نہ پوری ہوں تو کوئی گالیاںبھی دے ڈالے تو پیش گوئیاں کرنے والے بے مزہ نہیں ہوتے

وہ فوراً کہہ ڈالتے ہیں ہم کوئی خدا تھوڑی ہیںکہ ہماری پیش گوئیوں 100%پوری ہوجائیں ویسے ہر ملک میں کوئی نہ کوئی پامسٹ عوام کے پیش پڑارہتاہے کیونکہ یہ پیسے کمانے کا سب سے آسان اور تیز بہدف نسخہ ہے پاکستان میں بابا پیرپنجرسرکارکی پیش گوئیاں بہت مشہورہیں اور ماضی میںسیاسی پیش گوئیوں کے لئے پیرصاحب پگاڑا کا نام بڑا معتبر تھا اب شیخ رشید کا نام لیاجاسکتاہے لیکن حالات کی ستم ظریقی کہ اب انہوںنے پیش گوئیاں کرنے بند کردی ہیں شاید اب انہوں نے چپ کا روزہ رکھ لیاہے ۔ پیش گوئیوں کے سلسلہ میں بلغاریہ کی مشہور خاتون آنجہانی نجومی بابا وینگا کا نام آج بھی دنیا بھر میں مقبول ہے بابا وینگا جنوری 1911ء میں بلغاریہ میں پیدا ہوئی تھیں اور وہ ایک مشہور مذہبی پیشوا، جڑی بوٹیوں کی حکیم تھیں۔ ان کے متعلق مشہور تھا کہ وہ غیرمعمولی اور پراسرار صلاحیتوں کی مالک ہیں

اور ان کے علاج سے بیمار ٹھیک ہوجاتے تھے بلغاریہ کی زبان میں ’’بابا‘‘ دادی یا نانی کو کہا جاتا ہے اور یہ خاتون ایک حادثے میں نابینا ہوگئی تھیں لیکن برصغیرکے بارے میں اب تلک کی سب سے معتبر،مشہور اور سوفی صدپوری ہونے والی پیش گوئیاں ایک روحانی شخصیت حضرت شاہ نعمت اللہؒ کی پیش گوئیاں ہیں جو انہوںنے صدیوں پہلے کی تھیں اور من و عن اس انداز سے پوری ہوئی ہیں کہ عقل حیران رہ جاتی ہے جبکہ بابا وینگا کی پیش گوئیوںکو مغربی دنیا بڑی اہمیت دیتی ہے بابا وینگا نے بہت سے تباہ کن واقعات کی پیش گوئی کی اور ان کی 80 سے 90 فیصد پیش گوئیاں پوری ہوئی ہیں بابا وینگا کی پیش گوئی میں ایک یہ بھی ہے کہ دنیا بھر کے بہت سے شہر پینے کے پانی کی قلت کا شکار ہو جائیں گے۔

اگرچہ دنیا پہلے ہی قلت ِ آب سے دوچار ہے۔ اسی تناظرمیں ماہرین ِ ارضیات خبردارکرچکے ہیں کہ دنیا میں پانی کی خاطرجنگیں بھی ہو سکتی ہیں کیونکہ پانی سے ہی انسان کی بقاء ہے زندگی کے لئے انسان اور پانی لازم و ملزوم ہیں۔ بابا وینگا کے چاہنے والوں کے مطابق انہوں نے بھی پیشگوئی کی تھی کہ 2022 میں لوگ ٹیکنالوجی سے بہت زیادہ مانوس ہوجائیں گے اور موبائل فون کی اسکرینوں سے چپک جائیں گے۔ ان کے مطابق زیادہ سے زیادہ اسکرین ٹائم ایسا ماحول اور نفسیاتی خلل پیدا کرے گا کہ لوگ حقیقت اور قوت متخیلہ کے فرق میں تقریق نہیں کرسکیں گے اور جس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ علاوہ ازین بابا وینگا نے دعویٰ کیا کہ ایک سیارچہ جسے ’اومواموا‘ کے نام سے جانا جاتا ہے

زمین پر زندگی کی تلاش کے لئے ایلین بھیجے گا۔۔کہتے ہیں کہ انہوں نے روسی زوال، چرنوبل ایٹمی حادثے، 2004 میں انڈونیشیائی سونامی، 11 ستمبر کے ورلڈ ٹریڈ ٹاور حملوں کی پیش گوئی کی تھی ایک نابینا صوفیانہ جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ 9/11 کی پیش گوئی کی ہے، مبینہ طور پر 2022 ء کے لئے ایک نئے مہلک وائرس اور اجنبی حملے کی پیش گوئی کی ہے۔ یہ بھی دعویٰ کیا جاتا ہے کہ اس نے کوویڈ 19 وبائی بیماری، 2001 میں 11 ستمبر کے حملے، شہزادی ڈیانا کی موت اور چرنوبل آفت کی پیش گوئی کی تھی۔ لیکن دوسروں کے لئے، وائرل ہونے والی بہت سی پیشین گوئیاں اس سے غلط منسوب ہیں

اور بے بنیاد معلوم ہوتی ہیں۔ تاہم اس کے باوجود ہر سال لوگ یہ دیکھنے کے لئے آتے تھے کہ بابا کیا کہتے ہیں، ہر دسمبر اور جنوری میں گوگل کی تلاش میں اضافہ ہوتا ہے۔ لیکن 1996 میں 75 سال کی عمر میں اس کی موت سے پہلے، بلغاریہ کے صوفی کے بارے میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ اس کے پاس کئی پیشین گوئیاں ہیں جن کا اطلاق مستقبل میں ہو سکتا ہے۔ بابا وینگا کا خیال ہے کہ بنی نوع انسان اپنا پہلا رابطہ اجنبی حیاتیات سے کرے گا جو کشودرگرہ میں پہنچیں گے۔ لیکن extraterrestrials امن میں نہیں آئیں گے کیونکہ خلائی مخلوق سے لدے “اجنبی جہاز زمین پر حملہ کریں گے اور وہ شہروں پر بمباری کریں گے اور لوگوں کو قید کر لیں گے اس پیش گوئی نے دنیا بھر میں سنسنی پھیلادی تھی

کچھ بااثر شخصیات نے کہا ایسی پیش گوئیاں بہت دور کی بات ہے جو آپ سوچ سکتے ہیں اسی خطرے کے پیش ِ نظر امریکی کانگریس نے خلائی مخلوق( اجنبی) سے مقابلوں کی تحقیقات کے لئے ایک نیا فیلڈ انویسٹی گیشن آفس قائم کرنے کے لئے ایک تاریخی بل بھی پاس کیا۔ دنیا میں تیزی سے گرم ہونے والی آب و ہوا کی وجہ سے، وانگا نے مبینہ طور پر کہا کہ روس میں گلیشیئر پگھل جائیں گے اور ایک وائرس سامنے آئے گا جو اندر سے غیر فعال ہے۔ اس کے بعد یہ پھیل جائے گا اور ایک وبائی مرض بن جائے گا، جس سے لاکھوں افراد ہلاک ہوں گے۔ سچ یہ ہے کہ صدیوں پرانے گلیشیئر موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے تیزی سے پگھل رہے ہیں اور پگھل رہے ہیں ۔ بابا وینگا کا انتقال 11 اگست 1996 ء کو ہوا تھا

جبکہ انہیں بلقان کی نوسٹراڈیمس بھی کہا جاتا ہے حیرت کی بات یہ ہے کہ بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی نابینا نجومی آنجہانی بابا وانگا نے رواں سال 2025ء سے متعلق بھی کئی خوفناک پیش گوئیاں کی تھیں جن میں سے کچھ اب تک سچ بھی ثابت ہو چْکی ہیں۔ صرف 2025ء ہی نہیں بلکہ گزشتہ برسوں کے دوران بابا وانگا کی بہت سی پیشگوئیاں سچ ثابت ہوئی ہیں جن میں نائین الیون کے حملے، شہزادی ڈیانا کی موت، چین کا عروج، عالمی وباء کورونا وائرس اور بریگزٹ جیسے بڑے عالمی واقعات کی درست پیش گوئیاں شامل ہیں۔ اب بابا وانگا کی 2025ء کے بارے کی ہوئی ایک اور خوفناک پیش گوئی سامنے آئی ہے اور وہ یہ ہے کہ رواں سال کھیلوں کے ایک بڑے بین الاقوامی مقابلے کے دوران انسانیت کا سامنا خلائی مخلوق سے ہوگا۔ آدھا سال گزر چْکا ہے اب تک تو بابا وانگا کی یہ پیشگوئی سچ ثابت نہیں ہوئی لیکن آئندہ مہینوں میں کئی بین الاقوامی مقابلے ہوں گے جن میں فارمولا 1 ریس اور ویمنز رگبی ورلڈ کپ جیسے ہائی پروفائل ایونٹس شامل ہیں تو اب دیکھنا یہ ہے کہ بابا وانگا کی یہ پیشگوئی سچ ثابت ہوتی ہے یا نہیں۔ئبابا وانگا کی 2025ء میں سچ ثابت ہونے والی پیشگوئیوں نے انہیں ایک بارپھر خبروںکی زینت بنادیاہے بابا وانگا نے 2025ء میں تباہ کن زلزلے آنے، انسانیت کا زوال شروع ہونے، یورپ میں جنگ اور عالمی اقتصادی تباہی کی پیشگوئی بھی کی تھی۔ عالمی اقتصادی تباہی، بابا وانگا کی ایک اور پیش گوئی سچ ہو گئی ان کی مذکورہ پیشگوئیوں میں سے تباہ کن زلزلے آنے کی پیش گوئی تو مارچ میں میانمار میں آنے والے زلزلے کے بعد سچ ثابت ہو گئی۔

بعد ازاں، 2 اپریل 2025ء کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تمام ممالک پر ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد بابا وانگا کی عالمی اقتصادی تباہی سے متعلق پیش گوئی سچ ہوتی دکھائی دے رہی ہے کیونکہ ایسے وقت میں جب دنیا کے کئی ترقی یافتہ ممالک بھی معاشی بحران سے گزر رہے ہیں ٹیرف کا بوجھ برداشت کرنا مشکل ہے اس کے علاوہ، غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت پر بڑھتی ہوئی عالمی برادری کی خاموشی ان کی انسانیت کے زوال کے آغاز سے متعلق پیش گوئی کو بھی سچ ثابت کر رہی ہے ان پیش گوئیوںمیں کتنی سچائی ہے اس کا فیصلہ تووقت ہی کرسکتاہے لیکن ایک بات طے ہے کہ لوگ بابا وینگاکی پیش گوئیوںکو بڑی اہمیت دیتے ہیں 2025ء کے بارے ان کی پیش گوئیاں سچ یا جھوٹ ثابت ہونے میں چند ماہ ہی رہ گئے ہیں

ویسے تصوف میں کہاجاتاہے کہ روشن ضمیرافرادکو آنے والے حالات کاادراک ہو جاتاہے اسی کو بنیادبناکرکئی شاطر دماغوں نے عوام کو لوٹنے کاسلسلہ شروع کررکھاہے غیب کا علم صرف اللہ تبارک تعالیٰ کی ذات ِ بابرکات کو ہے نجومی، پیر فقیر، پنڈٹ یا بابا وینگا جیسے لوگوںکا کہناہے کہ پیش گوئیاں یا مستقبل کے حالات ظاہرکرنا باقاعدہ ایک علم ہے کچھ شخصیات میں خداداد صلاحیت بھی ہوتی ہے کہ وہ مستقبل کو پڑھ لیتے ہیں اسی لئے ان کا کہا پورا ہوجاتاہے محض اس علم کو جادو یا کفر قراردینا جائز نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں