54

پولیس خدمت مرکز کا اولین مقصد سائلین کو زیادہ سے زیادہ آسانیاں فراہم کرنا ہے، محمد عمران گجر

پولیس خدمت مرکز کا اولین مقصد سائلین کو زیادہ سے زیادہ آسانیاں فراہم کرنا ہے، محمد عمران گجر

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)پولیس خدمت مرکز کا اولین مقصد سائلین کو زیادہ سے زیادہ آسانیاں فراہم کرنا ہے، ان خیالات کا اظہار انچارج پولیس خدمت مرکز شیخوپورہ محمد عمران گجر نے بیوروچیف ایف ایس میڈیا نیٹ ورک و انفارمیشن سیکرٹری ڈسٹرکٹ انصاف پریس کلب شیخوپورہ شیخ محمد طیب اور سینئر صحافی سید آفتاب گیلانی سے اپنے آفس میں دوران انٹرویو گفتگو کرتے ہوئے کیا،

انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ کی خصوصی ہدایات پر انتہائی قابل، مستعد اور پروفیشنل سٹاف پر مشتمل پولیس خدمت مرکز شیخوپورہ اپنی ذمہ داریاں بہ احسن و خوبی سرانجام دے رہا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر محکمہ پولیس کی جانب سے بہترین عوامی سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جارہی ہیں جس کا اولین مقصد جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سائلین کو ایک ہی جگہ پر زیادہ سے زیادہ آسانیاں فراہم کرنا ہے

جوکہ شہریوں اور پنجاب پولیس کے مابین ہم آہنگی اور عوام دوستی کے لئے کئے جانے والے اقدام کی جانب بہترین پیشرفت ہے- دوران گفتگو انچارج پولیس خدمت مرکز شیخوپورہ محمد عمران گجر نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر بیشمار شہری پولیس خدمت مرکز شیخوپورہ سے مستفید ہوئے ہیں اور اس اعتبار سے یہ کارکردگی انتہائی قابل ستائش ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس خدمت مرکز شیخوپورہ کی تزئین و آرائش کے بعد ہمارے سٹاف کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات میں بہتری آئی ہے جنہیں شہریوں نے خوب سراہا ہے اور انتہائی اہم پیشرفت قرار دیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں