دوپہر ڈهل چکی، عید قربان کا گوشت کب آئیگا؟ 57

خدائی صلاحیتوں کا انسانی اعتراف

خدائی صلاحیتوں کا انسانی اعتراف

ڈاکٹرنوشادعثمانی صاحب
ایڈیٹر ان چیف،اسٹار نیوز ٹیلوزن دہلی

بہت کم خوش قسمت ایسے ہوتے ہیں جو اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے، اپنے زندگی ہی میں، اپنی محنت کا پھل پالیتے ہیں ۔اس مسابقتی تقابلی جدت پسندانہ دور میں، جو جیتا وہی سکندر،باقی سے ہاتھ ملتے تڑپتے کسکتے ہی رہ جاتے ہیں اور معمولی تفاوت فرق سے دنیوی مسابقتی تشہیری دوڑ سے پیچھے ہی رہ جاتے ہیں، ان میں موجود، بےانتہا صلاحیتوں کی اتنی واہ واہی نہیں ہو پاتی، جتنی کے وہ حقدار ہوتے ہیں۔

اسی کمی کے ازالے کے لئے، زندگیوں میں انکی ٹانگیں کھینچتے، انہیں ترقی پزیری سے مانع رکھنے والوں ہی کی طرف سے، ان کی وفات بعد،انکی تعریف و توصیف میں زمین و آسمان، چاند ستاروں کی تمثیل سے انہیں لازوال قرار دینے والے، اس مردہ پرست، پس منظردور میں، دنیوی معاشرتی معشیتی انسانی عوامی زندگی خدمات میں، آپنی جہد مسلسل، کسی بھی پہلو، عوامی خدمات کے اعتراف میں، عالمی مختلف یونیورسٹیوں کی طرف سے، عالم بھر میں، نام زد انکے سفراء کی طرف سے، آگے بڑھائی گئی

سفارشات کے پیش نظر، بعض معتبر شخصیات کو،انکی عوامی آگہی خدمات اعتراف میں، مختلف تعلیم گاہوں میں، منعقدہ تقسیم اسناد (کنووکیش) پروگرامس میں، ان معتبر شخصیات کی عوامی طرز تعریف و توصیف تہنیت کئے، انہیں اسناد ڈاکٹری سے نوازے، انکی زندگی ہی میں، انکے عوامی آگہی پروگرامس کی سراہنا یا ستائش کئے، ایک حدتک انکی صلاحیتوں قابلییتوں کا اعتراف کرتے پائے جاتے ہیں۔ کسی کو بھی انکی زندگی میں انکی اوصاف کی وجہ سراہنا کئے، انکی تعریف و توصیف کرنے کا مختلف مستند تعلیمی یونیورسٹیز کی طرف سے یہ ایک خوش آئند اقدام ہوتا ہے۔ اس سال اسی ضمن میں ہارویسٹ مشن انٹر نیشنل یونیورسٹی کی جانب سے ہندوستان کے لیے خصوصی نمائندہ ،بین الاقوامی یونیورسٹیز کے مختلف تعلیمی شعبوں سے منسلک معاون و ذمہ دار ضلع امراؤتی کی متحرک و فعال شخصیت پروفیسر ڈاکٹر عبدالعقیل ابن عبد الجبار صاحب کے دست مبارک سے، مہاراشٹرا مالیگاؤں کے المحترم پروفیسر رمضان مکی صاحب کو اورنگ آباد سے محترمہ پروفیسر شیخ نفیسہ بیگم غلام جیلانی کو اور کرناٹک بھٹکل سے اپنے قلمی نام نقاش نائطی/ ابن بھٹکلی سے عالمی سطح عوامی میڈیا آگہی

عام کرتے انسانی خدمات کے اعتراف میں، نور الاسلام اردو ہائی اسکول و جونیر کالج شیواجی نگر بھیونڈی مومبائی مہاراشٹرا میں، 14 جون 2025 منعقدشاندار تقسیم اسناد ( کنووکیشن) عوامی پروگرام میں، مختلف اردو روزنامہ کے کالم نگار محمد فاروق عبدالقادر شاہ بندری المعروف نقاش نائطی/ ابن بھٹکلی کو ڈاکٹریٹ کی سند عطا کی گئی ہے
اسٹار نیوز ٹیلوزن دہلی کے ایک طویل عرصے سے نائب ایڈیٹر کے عہدہ تمکنت پر براجمان رہے، اپنے سیاسی معاشرتی اخلاقی متونوع تفکرات سے قارئین اسٹار نیوز کے ساتھ ہندستان و پاکستان بھر کے اردو قارئین کی ذہنی تربیت و تدریب کرنے والے اردوادب ، دہلی علیگڑھ لکھنؤ اودھ سے ہزاروں کلو میٹر دور، جنوب ھند والے ڈراوڑ مختلف صوبائی کنڑاتیلگو ملیالم ٹامل سنگلاخ زبان علاقے، شہر بھٹکل کرناٹک سے شستہ اردو تحریر اپنا ایک اچھوتا میڈیا آگہی مقام اردو دنیا میں بنانے والے، اپنے قلمی نام نقاش نائطی/ ابن بھٹکلی سے اردو ادب دنیا کا لازوال مقام تمکنت پانے والے المحترم ڈاکٹرمحمد فاروق عبدالقادر شاہ بندری، چونکہ سابقہ کئی سالوں سے، اردوادب میڈیا ھاؤس اسٹار نیوز ٹیلوزن دہلی سے منسلک رہے ہیں

اس لئے ہم اپنے ادارہ، اسٹار نیوز ٹیلوزن دہلی کی طرف سے، المحترم موصوف ڈاکٹر محمد فاروق شاہ بندری کی خدمت میں انکی میڈیا آگہی عوامی خدمات کے اعتراف میں،عالمی تعلیمی یونورسٹی کی طرف سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حصول پر، انہیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور رب رحمن و رحیم کے حضور دعاگو ہیں کہ وہ المحترم ڈاکٹر محمد فاروق شاہ بندری کی میڈیا آگہی عوامی خدمات کو قبول کرتے ہوئے، انہیں دنیا و آخرت کے اعتبار، کامیابی سے نوازے اور مرتے دم تک انہیں بصحت رکھے ان سے عوامی خدمات مزید کام لے ۔ وماالتوفئق الا باللہ

خدائی صلاحیتوں کا انسانی اعتراف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں