Skip to content
  • فائزہ شاہ
  • سپریم کورٹ
  • FS میڈیا نیٹ ورک
  • نیشنل پریس کلب اسلام آباد
  • پاکستان تحریک انصاف
  • پاکستان مسلم لیگ ن
  • پاکستان پیپلز پارٹی
  • رابطہ کیجئے
  • صفحہ اوّل
  • تازہ ترین
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • اسلام آباد
    • کھیل
    • فن فنکار
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت و تندرستی
  • مقامی خبریں
    • پنجاب
    • خیبر پختونخواہ
    • سندھ
    • بلوچستان
    • آزاد کشمیر
  • سوشل میڈیا
    • سوشل ویڈیوز
  • سیاست
  • کالم
  • قابلِ فخر
  • انٹرویوز
    • ویڈیو انٹرویوز
  • نمائندگان
    • فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف اسلام آباد
      • فائزہ شاہ کاظمی
    • افضل صافی
    • سعید احمد بھٹى ڈسٹرکٹ رپورٹر
    • امین فاروقی بیورو چیف
    • خرم شہزاد ملک بیوروچیف بہاولنگر
    • نوید افسر راجہ نمائندہ خصوصی د دولتالہ
    • رپورٹ. محمد اصغر علی بیوروچیف اوکاڑہ
    • شیخ محمد طیب بیوروچیف شیخوپورہ
    • جاوید اقبال بٹ ڈسٹرکٹ رپورٹر اسلام گڑھ
    • عامر شہزاد تحصیل رپورٹر ، پنڈی بھٹیاں
    • شاہ بابا حبیب عارف
    • ثاقب عباسی سٹی رپورٹر ایبٹ آباد
    • بنارس راجپوت
    • سردار طیب نمائندہ خصوصی
اہم خبریں
اقوام متحدہ نے پاک بھارت کشیدگی پر ثالثی کی پیشکش کردی ڈالر کے بعد سونا بھی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جب تنقید سنتی ہوں تو حیرانی ہوتی ہے، کام کرنے پر تنقید کررہے ہیں کہ سی ایم کام کیوں کررہی ہیں؟ مریم جنگی جرائم پر اسرائیل کو کٹہرے میں لانا ہوگا، اقدامات نہ کیے تو تاریخ معاف نہیں کرے گی: وزیر اعظم عوام کی کسے پروا ہے ! “غیور قوموں کا دفاع کرایے پر نہیں ہوتا” مسلم دنیا خاموش نہیں رہے گی ! قلعہ پھروالہ کی سڑک کی تعمیر کا کام شروع کرنے پر ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور اور سلطان عبید الرحمان گکھڑ آف اوجڑی کلاں فیض آباد کا شکریہ مشن حصول تعلیم، انجمن حامی اسرائیلی جارحیت کیخلاف قطر اور فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیر اعظم کی دوحہ میں اسرائیلی حملے کی مذمت چہرے نہیں ، نظام بدلنا ہو گا ! اردو میڈیا ہاؤسز قیام کے ببانگ دہل اعلان کرنے والے، ہم مسلمان چھوٹے موٹے اردو روزنامے چلانے کس قدر پریشان ہیں؟

تازہ ترین

نئی بہاریں لانے والا شاعر''ڈاکٹر ارشد معراج'' ڈاکٹر ارشد معراج جیسی شخصیت پر کچھ لکھنے سے پہلے میں مجید امجد کی ایک نظم ''ایسے بھی دن'' سے کچھ سطریں منتخب کروں گا۔ پھلواڑی میں پھول کھلے، مرجھائے کون اب ان کی مٹتی راکھ سے اپنی مانگ سجائے آتے زمانے نئے پھول اور نئی بہاریں لائے اردو نظم کی روایت وقت کے ساتھ بڑھتی چلی جا رہی ہے اور ڈاکٹر ارشد معراج جیسے نظم گو، غزل گو شعراء شعری میدان میں نئی بہاریں لانے والے ہیں۔اگر موجودہ نظم گو شعراء کی فہرست ترتیب دی جائے تو کئی نام ذہن میں ابھرتے ہیں۔جلیل عالی، نصیر احمد ناصر، اختر عثمان، ڈاکٹر روش ندیم، علی اکبر ناطق، الیاس بابر اعوان، پروین طاہرخلیق الرحمان، نوید ملک، ڈاکٹر فاخرہ نورین، سرمد سروش یہ وہ نام ہیں جو نظم کے حوالے سے ادبی حلقوں میں زیادہ سنائی دے رہے ہیں۔ڈاکڑ ارشد معراج کا نام بھی موجودہ عہد کے اہم ترین نظم گو شعراء میں شمار ہوتا ہے۔میری خوش نصیبی ہے کہ میں نے علمی حوالے سے آپ کے تجربات سے استفادہ بھی کیا ہے۔میں آپ کی شاعری کے ساتھ ساتھ آپ کی شخصیت سے بھی آگاہ ہوں۔آپ اپنوں اور غیروں دونوں کے ساتھ بہت شفقت کے ساتھ پیش آتے ہیں۔محبت آپ کے وجود کا حصہ ہے اور یہی محبت آپ کی شاعری میں بھی دکھائی دیتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ آپ نظم پر مشتمل کتاب''دوستوں کے درمیان'' قارئین کے ذوق کی آبیاری کے لیے لے کر آئے ہیں۔اس کے علاوہ بھی آپ کی بہت ساری کتابیں منظرِ عام پر آ چکی ہیں اور بین الاقوامی سطح پر پذیرائی بھی حاصل کر چکی ہیں۔آپ محقق بھی ہیں۔آپ کی ایک نظم''تیشہء کرب'' سے انتخاب آپ کی نذر کرتا ہوں۔ تیش? کرب کندھوں پہ رکھے ہوئے کوہ کن بے اماں پھر رہے ہیں یہاں خواہشوں کے دیے سب دھواں ہو گئے وہ جو ماضی کے چمکیلے اوراق تھے ان پہ لکھے ہوئے گیت گم ہو گئے آپ کے فن کے بارے میں عہد ساز ادبی شخصیت جناب اقبال شمیم نے لکھا: '' ارشد معراج کی (نظمیں) تاریخی شعور اور انسانوں سے گہری درد مندی کے رویئے کی نشاندہی کرتی ہیں یہ رویہ ترقی پسندی اور روشن خیالی سے عبارت ہے، جبکہ اپنی ہیت میں یہ نظمیں تجزیئے کے بجائے خارج و داخل اور شعور و جذبہ کو ایک مرکب میں یکجا کرنے کی جدید تر ہنروری کی حامل ہیں۔ ان تمام نظموں کا مشترک عنصر وہ شعریت ہے جو اچھوتے اور غیر مانوس لفظوں کو بھی قابل قبول بنا دیتی ہے اور ہم سب جانتے ہیں کہ شعریت ہی شاعری کی شرط اول ہے '' (حوالہ۔ فلیپ۔ کتھا نیلے پانی کی۔ اشرف بک ایجنسی۔ راولپنڈی۔2006 ئ) ارشد معراج ان گیتوں کو کامیابی کے ساتھ تلاش کرتے ہیں جو وقت کے دریا اور شور میں گم ہو گئے ہیں۔''دوستوں کے درمیان'' کی نظمیں صرف نظمیں نہیں بلکہ محبت کی ایسی تاریخ ہے جو ادبی دنیا میں ہمیشہ جاوداں رہے گی۔آپ کا اپنا اسلوب ہے اور جذبات کی عکاسی بالکل منفرد انداز میں کرتے ہیں۔ادب کے طلباء کے لیے یہ نظمیں ایک ایسا خزانہ ہے جس سے ہر کوئی استفادہ کر سکتا ہے۔تنہائی میں بیٹھ کر بزم سجائی جا سکتی ہے، ہجر کے کرب میں امید کے دیپ روشن کیے جا سکتے ہیں، مایوسی میں امید کے پھول کھلائے جا سکتے ہیں، غم کے اندھیروں میں خوشی کے اجالے بانٹے جا سکتے ہیں۔الغرض یہ نظمیں فراموش نہیں کی جا سکتیں۔یہ مجموعہ ایک ایسی عمارت ہے جس پر ہر طرح کے جواہرات نظر آئیں گے۔می ں آپ کے لیے بس ایک شعر کہوں گا: آپ جیسا نہیں اک دوست ہمارا کوئی آپ کو ہم نے بھلانا نہیں ارشد معراج

نئی بہاریں لانے والا شاعر”ڈاکٹر ارشد معراج”

جون 17, 2023June 17, 2023 0 تبصرے 179 مناظر

چوہدری الیاس گھمن کی کتاب ” ونڈ ” کی تقریب رونمائی

جون 15, 2023June 15, 2023 0 تبصرے 116 مناظر

ممتاز یوسفزئی کی ملی مشر آفتاب خان شیرپاو سے ملاقات

جون 15, 2023June 15, 2023 0 تبصرے 79 مناظر

سمندری طوفان بپر جوائے کل دن 11 بجے پاکستان میں داخل ہوگا،کیٹی بندر سے ٹکرائے گا

جون 14, 2023June 14, 2023 0 تبصرے 90 مناظر

ایک عام عورت

جون 14, 2023June 14, 2023 0 تبصرے 156 مناظر

شیخوپورہ، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ماہ مئی 2023 کی زبردست کاردگی

جون 5, 2023June 5, 2023 0 تبصرے 103 مناظر
جرنلسٹ فاؤنڈیشن کا''11واں دی پلر آف پاکستان ایوارڈ''، 106صحافیوں میں ایوازڈ تقسیم

جرنلسٹ فاؤنڈیشن کا”11واں دی پلر آف پاکستان ایوارڈ”، 106صحافیوں میں ایوازڈ تقسیم

جون 5, 2023June 5, 2023 0 تبصرے 145 مناظر
جس نے نواز شریف کی سیاست ختم کرنےکا منصوبہ بنایا وہ جماعت کرچی کرچی ہو گئی: مریم مسلم لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والا ہم میں سے نہیں ہو سکتا، وہ جس بنکر میں بھی چھپ کر بیٹھے قوم اسے کبھی معاف نہیں کرے گی۔ آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا 9 مئی کو جو ہوا اس سے شہدا کے وارثوں کی آنکھوں میں آنسو آئے، جس نے شہدا سے یہ سلوک کیا قوم اسے معاف نہیں کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو شہداکی یادگاروں کو آگ لگائے کیا وہ ہم میں سے ہو سکتا ہے؟ کوئی جتنا بھی مخالف ہو ملک کو آگ لگانے کی جرات نہیں کر سکتا، کشمیری بھائی اسے عبرت کا نشان بنا کر چھوڑیں گے۔ سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا وہ جماعت جسے کشمیر کے الیکشن میں دھاندلی کر کے جتوایا گیا تھا کہاں گئی؟ اس شخص نے ٹرمپ کے پہلو میں بیٹھ کر کشمیر کا سودا کیا، جس جماعت کو دھاندلی کر کے آزاد کشمیر میں مسلط کیا گیا وہ کہاں گئی، مسلم لیگ ن آج ڈٹ کر کھڑی ہے، نواز شریف کی ترقی کا دور نکال دو تو پاکستان میں کچھ نظر نہیں آتا، نواز شریف نےکشمیر کے لیے ایک کھرب روپے ڈویلپمنٹ فنڈ رکھا، ایک ایک پیسا آپ کی ترقی پر خرچ ہوا۔ مریم نواز کا کہنا تھا وہ جماعت جہاں سے آئی تھی وہاں چلی گئی، آزاد کشمیر کا سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف گواہی دے رہا ہے، آزاد کشمیر کا سابق وزیراعظم کہتا ہے 9 مئی کا پلان اس نے بنایا تھا، جس نے نواز شریف کی سیاست ختم کرنےکا پلان بنایا وہ جماعت آج کرچی کرچی ہو گئی، جو کہتا تھا میں کلا ای کافی آں آج کلا ہی بیٹھا اے، مسلم لیگ ن کو ختم کرنے والے کئی آئے اور کئی چلے گئے، مسلم لیگ ن آج بھی ہے، اور ان شاء اللہ کل بھی رہے گی۔

جس نے نواز شریف کی سیاست ختم کرنےکا منصوبہ بنایا وہ جماعت کرچی کرچی ہو گئی: مریم

جون 5, 2023June 5, 2023 0 تبصرے 102 مناظر
میئر کراچی کیلئے مرتضیٰ وہاب پیپلز پارٹی کے امیدوار ہوں گے: بلاول

میئر کراچی کیلئے مرتضیٰ وہاب پیپلز پارٹی کے امیدوار ہوں گے: بلاول

جون 5, 2023June 5, 2023 0 تبصرے 120 مناظر

مئی 9کے واقعےکے ذمہ داران کو قانون کے مطابق سزا مل رہی ہے: وزیراعظم

جون 5, 2023June 5, 2023 0 تبصرے 92 مناظر
  • →
  • 1
  • 2
  • 3
  • …
  • 42
  • 43
  • 44
  • 45
  • 46
  • 47
  • 48
  • …
  • 455
  • 456
  • 457
  • ←

Copyright © 2015, UrduPress all rights reserved. Theme Designed by Fire Stone Media Network Urdu News Visit on FS Media Network Urdu News online read the latest news today & watch news updates on Youtube Urdu News from Pakistan, Islamabad, Lahore, Punjab, Karachi, Sindh Urdu news & your favorite shows on Fire Stone News

اگر آپ کو کسی مخصوص خبر کی تلاش ہے تو یہاں نیچے دئے گئے باکس کی مدد سے تلاش کریں