Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

افغان قیادت نے مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی سے منہ موڑکر تاریخ اور امت کیساتھ ناانصافی کی: صدر

افغان قیادت نے مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی سے منہ موڑکر تاریخ اور امت کیساتھ ناانصافی کی: صدر

افغان قیادت نے مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی سے منہ موڑکر تاریخ اور امت کیساتھ ناانصافی کی: صدر

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے افغانستان کی جانب سے جارحیت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ افغان قیادت پاکستان مخالف دہشت گرد عناصر کے خاتمے کے لیے اقدامات کرے۔ 

صدر آصف زردری نے کہا ہے کہ فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان خطےکے امن اور  استحکام کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں، دہشتگردی سے جنگ مشترکہ ذمہ داری ہے،کسی ایک ملک پر اس کا بوجھ نہیں ڈالاجاسکتا،  توقع ہے افغان حکومت اپنی سرزمین کو فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کے استعمال سے روکے گی۔ 

صدر پاکستان نے کہا کہ فتنۃ الخوارج اورفتنۃ الہندوستان گٹھ جوڑ سے پاکستانی شہری اور سکیورٹی اہلکار نشانہ بن رہے ہیں اور پاکستان فتنۃ الخوارج اورفتنۃ الہندوستان گٹھ جوڑ کو واضح کر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان سرزمین سے فتنۃ الخوارج کے حملے اقوامِ متحدہ کی رپورٹوں سے بھی ثابت حقیقت ہیں، افغان قیادت پاکستان مخالف دہشتگرد عناصر کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان نے 4 دہائیوں تک افغانوں کی میزبانی کرکے اسلامی اخوت، اچھی ہمسائیگی کی مثال قائم کی، امن کی بحالی کے ساتھ افغان شہریوں کی باعزت واپسی دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے، پاکستان اپنی قومی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کا خیر خواہ ہے، برادرانہ تعلقات باہمی احترام، سکیورٹی تعاون اور خطے کے امن سے جڑے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اور عملی اقدامات ہی دیرپا امن کی ضمانت ہیں۔

 صدرمملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے قومی مفادات، علاقائی خودمختاری، سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، مقبوضہ جموں وکشمیرپرکسی بھی متنازع یا گمراہ کن مؤقف کوپاکستان کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیرپرغیرقانونی بھارتی دعویٰ عالمی قوانین اوریواین قراردادوں کےمنافی ہے، افغان قیادت نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جدوجہد آزادی سے منہ موڑکر   تاریخ اور امت دونوں کے ساتھ ناانصافی کی۔ 

https://youtu.be/3Wvp0FGGEgc
Exit mobile version