Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

محکمہ لوکل گورنمنٹ اور این جی او کے اشتراک سے لوکل گورنمنٹ سیکرٹریز اور نکاح رجسٹرارز کی تربیتی ورکشاپ

محکمہ لوکل گورنمنٹ اور این جی او کے اشتراک سے لوکل گورنمنٹ سیکرٹریز اور نکاح رجسٹرارز کی تربیتی ورکشاپ

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)محکمہ لوکل گورنمنٹ اور این جی او کے اشتراک سے ضلع کونسل ہال شیخوپورہ میں سیکرٹریز یونین کونسل اور نکاہ رجسٹرارز کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ، اس دو روزہ ٹریننگ ورکشاپ میں آرگنائزر گروپ ڈیویلپمنٹ پاکستان ڈاکٹر ارسلان لطیف اور ٹرینر میڈم جویریہ اے کاشف ایڈووکیٹ نے ٹریننگ سیشن میں لیکچرز دئیے اور دوسرے روز جملہ شرکاء کو سرٹیفکیٹس دئیے گئے، اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے یوئے آرگنائزر ڈاکٹر ارسلان لطیف اور میڈم جویریہ اے کاشف ایڈووکیٹ نے بتایا کہ دو روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا موضوع مسلم عائلی قوانین، کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کا قانون اور خواتین و بچوں کے حقوق تھا جس حوالے سے جملہ سیکرٹریز لوکل گورنمنٹ اور نکاح رجسٹرارز کو ٹریننگ دی گئی ہے

جس سے وہ فیلڈ میں درپیش نئے چیلنجز کا احسن انداز سے سامنا کرتے ہوئے بہترین خدمات سرانجام دے سکیں گے، نکاح رجسٹرار کے کام کے معیار میں بہتری اورشاسے فول پروف بنانے کے لئے بھی خصوصی ٹریننگ دی گئی ہے اور ان کی اہلیت کے حوالے سے بھی جلد بہتری دیکھنے میں آئی گی جس ہر حکومت پنجاب تیزی سے کام کررہی ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر آل پنجاب سیکرٹریز ایسوسی ایشن مجددی گروپ شیخ محمد انوارالحق نے تاثرات دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے تحت اس دو روزہ ٹریننگ سیشنز میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کیساتھ نئی چیزیں سیکھنے کو ملی ہیں

جن پر عملدرآمد کرکے کام میں بہتری آئے گی اور مسائل کا باآسانی حل کرنے میں مدد ملے گی، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شیخوپورہ عثمان خداداد نے اس ٹریننگ ورکشاپ کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں بہتری کی جانب ایک قدم قرار دیا جن کا کہنا تھا کہ آئندہ بھی ایسے ٹریننگ پروگرامز کا تسلسل جاری رکھیں گے جو کہ محکمہ کی استعداد کار میں بہتری کے لئے انتہائی مفید ہے

Exit mobile version