Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

اسلامی فقہی شرعی علوم کی تربیت کے بغیر روحانی علوم کا حصول ناممکن ہے، آغا محمد زین العابدین

اسلامی فقہی شرعی علوم کی تربیت کے بغیر روحانی علوم کا حصول ناممکن ہے، آغا محمد زین العابدین

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)

اسلامی فقہی شرعی علوم کی تربیت کے بغیر روحانی علوم کا حصول ناممکن ہے، ان خیالات کا اظہار سربراہ ادارہ فیضِ ام القرآن رجسٹرڈ، نوجوان روحانی سکالر صاحبزادہ آغا محمد زین العابدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ اسلامی فقہ اور شرعی علوم کی مکمل تربیت حاصل کئے بغیر روحانی علوم کا حصول ناممکن ہے، انہوں نے کہا کہ جعلی عامل جعلی پیر ڈھونگ رچا کر معاشرے میں لادینیت اور فساد پیدا کررہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ادارہ اسلامی روحانی تربیت فراہم کرتا ہے

جہاں سے فارغ التحصیل طلباء کو سرٹیفکیٹ جاری کئے جاتے ہیں اور یہ پڑھے لکھے طلباء معاشرے میں ایک منفرد مقام حاصل کرتے ہیں، صاحبزادہ آغا محمد زین العابدین کا دوران گفتگو مزید یہ بھی کہنا تھا کہ علماء و مشائخ عظام کو چاہئیے کہ ایسے جعلی عاملوں اور جعلی پیروں کی حوصلہ شکنی کے لئے باضابطہ لائحہ عمل مرتب کیا جانا چاہئیے تاکہ حقیقی علمی و روحانی شخصیات کا عزت و وقار مجروح نہ ہو

Exit mobile version