نوشہرہ: 3 پوتے پوتیوں کو زہر دیکر قتل کرنےکےکیس میں دادی گرفتار
نوشہرہ: 3 پوتے پوتیوں کو زہر دیکر قتل کرنےکےکیس میں دادی گرفتار
نوشہرہ میں 3 پوتے پوتیوں کو زہر دےکر قتل کرنےکےکیس میں دادی کو گرفتار کرلیا گیا۔
گرفتار خاتون کے بیٹے نے عدالت میں ماں کے خلاف بیان ریکارڈ کرادیا۔
نوشہرہ میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں بیان دیتے ہوئے بچوں کے والد نے کہا کہ اس کی ماں کو اس کی بیوی پسند نہیں تھی،ماں نے اسے کھانے میں زہردے کرمارنے کی کوشش کی لیکن وہ کھانا بچوں نے بھی کھایا۔
خاتون کے بیٹے کا کہنا تھا کہ زہریلا کھانا کھانے سے میری بیوی تو بچ گئی لیکن بچے جانبر نہ ہوسکے۔
پولیس نے بچوں کی دادی کوگرفتارکرلیا ہے، زہردینے کا واقعہ 19 مئی کو پیش آیا تھا۔
https://www.youtube.com/watch?v=3P3clITjBwU