Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

گل پلازہ کے متاثرین کے نقصانات کا ازالہ ہوگا: ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید

گل پلازہ کے متاثرین کے نقصانات کا ازالہ ہوگا: ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید

گل پلازہ کے متاثرین کے نقصانات کا ازالہ ہوگا: ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید

تاجر برادری کے ساتھ حکومت بیٹھ کر مشاورت کرے گی: ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید/ فوٹو ڈان نیوز

کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے پر ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ گل پلازا کی آگ بجھانا اولین ترجیح ہے 40 فیصد آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

سعدیہ جاوید نے کہا کہ عمارت میں شدید تپش کے باعث فائر فائٹرز کو اندر جانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں، فائر فائٹرز جاں فشانی سے کام میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمارت میں کیمیکل اور پرفیوم شاپس بھی موجود ہیں جو ریسکیو میں رکاوٹ بن رہی ہیں، آگ بجھانے کے لیے پانی اور فوم کا استعمال جاری ہے۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ حکومت سندھ مشکل کی گھڑی میں تاجروں اور عوام کے شانہ بشانہ ہے، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ اور افسوس ہے، جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہیں، برنس وارڈ میں زیر علاج زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔

سعدیہ جاوید نے کہا کہ حکومت کی تمام تر ہمدردیاں متاثرین گل پلازہ کے ساتھ ہیں، حکومت سندھ ہمیشہ تاجروں کی مدد کے لیے آگے ہے، گل پلازہ کے متاثرین کے نقصانات کا ازالہ ہوگا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ آگ بہت تیزی سے پھیلی جس کے باعث کنٹرول نہیں کرسکے، پرانی عمارتوں میں ایمرجنسی ایگزٹ کا انتظام نہیں ہے، عمارت میں سیفٹی کے انتظامات نہیں تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کام کررہی ہے، تاجر برادری کے ساتھ حکومت بیٹھ کر مشاورت کرے گی۔

Exit mobile version