Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

پاکستان کا بھارت میں اقلیتوں پر ہونے والے مظالم پر تشویش کا اظہار

پاکستان کا بھارت میں اقلیتوں پر ہونے والے مظالم پر تشویش کا اظہار

پاکستان کا بھارت میں اقلیتوں پر ہونے والے مظالم پر تشویش کا اظہار

بھارت میں اقلیتوں پر مظالم پر پاکستان نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کرسمس کے موقع پر توڑپھوڑ اور مسیحی افراد کے خلاف تشدد کی مذمت کی گئی ہے۔

دفتر خارجہ نے مسلمانوں کے خلاف تشددکی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے اور بھارت میں کمزور طبقات کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیےکردار ادا کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نےکہا ہے کہ بھارت میں ریاستی سرپرستی میں مسلمانوں کے خلاف مہم جاری ہے، مسلمانوں کےگھروں کو گرانے پر تشویش ہے، محمد اخلاق لنچنگ کیس میں بھی مجرموں کو بچانے کی کوششیں کی گئیں، ان واقعات نے بھارت میں مسلمانوں میں خوف اور عدم تحفظ بڑھادیا ہے۔

https://youtu.be/zuel4VB58Uw
Exit mobile version