نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی انتہائی قابل لیڈر ثابت ہورہے ہیں، رانا شہباز گادی
شیخوپورہ نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی انتہائی قابل لیڈر ہیں، ان خیالات کا اظہار نومنتخب نائب صدر انصاف لیبر ونگ شیخوپورہ رانا شہباز گادی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ ایک محنتی قابل تنظیمی ورکر کو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلیٰ بنا کر پورے ملک کے دل جیت لئے ہیں جو کہ بانی پی ٹی آئی کی عمدہ بصیرت کی ایک عمدہ مثال ہے،
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملک میں مہنگائی کنٹرول کرنا اور شہریوں کو ہر ممکن ریلیف دینا حکومت وقت کی بنیادی ذمہ داری ہے، انہوں نے کہا کہ شیخوپورہ بھر میں جاری آٹے چینی کے مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف فوری نوٹس لیتے ہوئے غریب عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے کیونکہ پہلے ہی غریب دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہے ہیں اوپر سے ستم یہ کہ ضلع بھر میں آٹے و چینی کی مصنوعی قلت پیدا کردی گئی
اشیائے خوردونوش سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں جن پر فوری نوٹس لیا جانا چاہئیے تاکہ شہریوں کو حقیقی ریلیف فراہم ہوسکے، نائب صدر انصاف لیبر ونگ شیخوپورہ رانا شہباز گادی کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ قانون و انصاف کی مکمل عملداری کی بدولت ہی مزدوروں کا استحصال ختم ہوسکتا ہے اسلئے حکومت وقت ہرصورت انصاف کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ شہریوں کو انکے حقوق انکی دہلیز پر مل سکیں

