Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

امیدوار پنجاب بار کونسل سلطان حسن ملک ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کی ڈسٹرکٹ شیخوپورہ بار آمد، والہانہ استقبال

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)

امیدوار پنجاب بار کونسل سلطان حسن ملک ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کی ڈسٹرکٹ شیخوپورہ بار آمد، والہانہ استقبال، تفصیلات کے مطابق امیدوار پنجاب بار کونسل سلطان حسن ملک ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کی اپنے کثیر تعداد میں حامی وکلاء کے ہمراہ ڈسٹرکٹ شیخوپورہ بار آمد ہوئی جنہوں نے کمپین کے آخری مرحلے میں شیخوپورہ ڈسٹرکٹ بار میں وکلاء سے ملاقات کی اور ووٹ اور سپورٹ کے لئے درخواست کی، اس موقع پر انکے سپورٹر وکلاء کی بڑی تعداد انکے ہمراہ تھی جو انتہائی پرجوش دکھائی دئیے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

میڈم شاہدہ ڈاہر ایڈووکیٹ ہائیکورٹ اور مقداد اقدس ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ انشاءاللٰہ امیدوار پنجاب بار کونسل سلطان حسن ملک ایڈووکیٹ ہائیکورٹ سیریل نمبر 62 کی فتح یقینی ہے جوکہ انتہائی پروفیشنل قانون دان ہیں جو کہ ہمیشہ بار و بینچ کے وقار اور وکلاء کے حقوق کے تحفظ کے لئے سرگرم عمل رہے ہیں،

امیدوار پنجاب بار کونسل سلطان حسن ملک ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ اپنے غیور وکلاء برادری سے ووٹ اور سپورٹ کی درخواست ہے اور انشاءاللٰہ اگر اللٰہ تعالیٰ نے کامیابی سے نوازا تو اپنے وکلاء برادری کی توقعات پر پورا اتروں گا

Exit mobile version