Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

سمندری کیبل کی مرمت کے باعث ملک میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوسکتی ہے، پی ٹی سی ایل

سمندری کیبل کی مرمت کے باعث ملک میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوسکتی ہے، پی ٹی سی ایل

سمندری کیبل کی مرمت کے باعث ملک میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوسکتی ہے، پی ٹی سی ایل

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ ( پی ٹی سی ایل) کا کہنا ہےکہ  سمندری کیبل کی مرمت کے باعث  ملک  میں  انٹرنیٹ  سروس  متاثر  ہوسکتی ہے۔

پی ٹی سی ایل کی جانب سے جاری بیان میں شہریوں کو  آگاہ کیا گیا ہےکہ بین الاقوامی کیبل کنسورشیم  نےکیبل میں نصب   رپیٹر کی مرمت کا شیڈول جاری کیا ہے۔

ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق مرمت کا کام 14 اکتوبر کی صبح 11 بجے شروع ہوگا۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ سمندری کیبل کی مرمت کا کام تقریباً 18 گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے۔

ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق اس دوران انٹرنیٹ سروس میں سست روی یا جزوی تعطل کا سامنا ہو سکتا ہے۔

https://youtu.be/9HR8ag9gN2w
Exit mobile version