Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

قلعہ پھروالہ کی سڑک کی تعمیر کا کام شروع کرنے پر ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور اور سلطان عبید الرحمان گکھڑ آف اوجڑی کلاں فیض آباد کا شکریہ

قلعہ پھروالہ کی سڑک کی تعمیر کا کام شروع کرنے پر ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور اور سلطان عبید الرحمان گکھڑ آف اوجڑی کلاں فیض آباد کا شکریہ

راولپنڈی (پ ر)قلعہ پھروالہ میں سڑک کی تعمیر کاکام شروع،قلعہ پھروالہ کے عوام کادیرینہ مطالبہ حل ہو گیا،سڑک پر تعمیراتی کام شروع کر دیا گیا جس سے اہلیان قلعہ پھروالہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔تفصیلات کے مطابق قلعہ پھروالہ گاوں کی سڑک کی تعمیرکیلئے 50لاکھ گرانٹ منظور ہوئی جس سے سڑک کی تعمیر کاکام شروع کردیاگیا،

اہلیان قلعہ پھروالہ راجہ لہراسب خان،راجہ جاوید زمان ،راجہ عادل سلطان ،راجہ خرم شہزاد ،راجہ اسرار ،راجہ حفیظ اور راجہ مہراب نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ راجہ سلطان عبیدالرحمن گکھڑ َآف اوجڑی کلاں کی کوششیں رنگ لے آئیں اور ہم فنڈ منظور کرنے پر ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور کے مشکور ہیں۔

Exit mobile version