Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

اسرائیلی وزیر دفاع کی ایک بار پھر ایرانی سپریم لیڈر کو نشانہ بنانے کی دھمکی

اسرائیلی وزیر دفاع کی ایک بار پھر ایرانی سپریم لیڈر کو نشانہ بنانے کی دھمکی

اسرائیلی وزیر دفاع کی ایک بار پھر ایرانی سپریم لیڈر کو نشانہ بنانے کی دھمکی

تل ابیب: اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹس نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو ایک بار پھر براہِ راست دھمکی دے دی۔

اسرائیل کاٹس نے کہا ہے کہ اگر ایران نے اسرائیل کو دوبارہ دھمکانے کی کوشش کی تو تہران پر دوبارہ اسرائیلی حملے  ہوں گے اور اس بار نشانہ خامنہ ای خود ہوں گے۔

اسرائیل کاٹس کے دفتر کے مطابق اسرائیل کی رامون ائربیس کا دورہ کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ میں آیت اللہ خامنہ ای کو واضح پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اگر انہوں نے اسرائیل کو دھمکانا جاری رکھا تو اسرائیل کے لمبے ہاتھ مزید شدت کے ساتھ تہران اور آپ تک  پہنچیں گے۔

اسرائیلی وزیر دفاع کا یہ بیان ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روزہ جنگ ختم ہونے کے ایک ماہ

بعد سامنے آیا ہے۔

خیال رہے کہ ایران اسرائیل جنگ کے دوران  اسرائیلی وزیر دفاع نےکہا تھا کہ ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای کو مزید زندہ نہیں رہنے دینا چاہیے، خامنہ ای اسرائیل کی تباہی کو اپنا ہدف سمجھتے ہیں، وہ ذاتی طور پر اسپتالوں پر حملے کے احکامات دیتے ہیں، اس لیے ایسا شخص اب مزید دنیا میں موجود نہیں رہ سکتا۔

https://www.youtube.com/watch?v=dJpbl691ET8
Exit mobile version