Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ایس ایچ او تھانہ ہاوسنگ کالونی سید واجد عباس کی زیرنگرانی قاسم ڈکیت گینگ کے خلاف کاروائی

ایس ایچ او تھانہ ہاوسنگ کالونی سید واجد عباس کی زیرنگرانی قاسم ڈکیت گینگ کے خلاف کاروائی

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے) قاسم ڈکیت گینگ کے خلاف تھانہ ہاوسنگ کالونی پولیس کی کاروائی، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ہاوسنگ کالونی سید واجد عباس کی زیرنگرانی پولیس ٹیم نے قاسم ڈکیت گینگ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 3 رکنی ڈکیت گینگ کو واردات کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا،

اس کاروائی کے حوالے سے ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان شہریوں سے اسلحہ کے زور پر نقدی موٹر سائیکلیں اور موبائل فونز چھیننے کی وارداتیں کرتےتھے، یہ گینگ ڈکیتی، راہزنی ، موٹرسائیکل چھیننا اور نقب زنی کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا، انہوں نے مزید بتایا کہ ڈکیت گینگ سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کردیا گیا ہے جس پر شہریوں اور تاجر برادری نے پولیس سے اظہار تشکر کیا ہے

Exit mobile version