Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

معروف پنجابی سکالر جاوید پنچھی کو مسعود کھدر پوش ٹرسٹ کی جانب سے پنجابی سیوک ایوارڈ کا اعلان

معروف پنجابی سکالر جاوید پنچھی کو مسعود کھدر پوش ٹرسٹ کی جانب سے پنجابی سیوک ایوارڈ کا اعلان

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)مسعود کھدر پوش ٹرسٹ کی جانب سے معروف پنجابی شاعر، ادیب، محقق، ایڈیٹر اور سکالر جاوید پنچھی کو “پنجابی سیوک ایوارڈ” کے لئے نامز کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق جاوید پنچھی جو کہ گذشتہ 28 برسوں سے پنجابی زبان و ادب کی ترویج کے لیے کام کر رہے ہیں مسعود کھدر پوش ٹرسٹ لاہور نے جاوید پنچھی کی پنجابی زبان و ادب کے لیے گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوۓ “پنجابی سیوک ایوارڈ” کے لیے نامزد کیا ہے، پنجابی زبان و ادب میں اس وقت جو لوگ پنجابی زبان کی ترویج کے لیے کام کر رہے ہیں

ان میں الیاس گھمن، مدثر اقبال بٹ، ڈاکٹر جمیل پال اور جاوید پنچھی کے نام قابل ذکر ہیں، پنجابی شاعری کی کوٸی بھی صنف ہو، کہانی نویسی، مضمون نویسی ہو، یا تحقیقی کام اللہ تعالی نے جاوید پنچھی کو ہر طرح کے فن سے نوازا ہے جنہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے مسعود کھدر پوش ٹرسٹ کا ممنون ہوں کہ اس ادارے نے مجھے اس قابل سمجھا اور “پنجابی سیوک ایوارڈ” سے نوازا” انھوں نے کہا کہ مسعود کھدر پوش ٹرسٹ کی طرف سے ملنے والا یہ “پنجابی سیوک ایوارڈ” میں پنجاب قومی ستھ کی ٹیم کے نام کرتا ہوں،

خاص طور پر سفیر صوفیا گروپ کے نام کیونکہ میں سمجھتا ہوں پنجابی سیوا کاری کے اس میدان میں اپنی ٹیم کے بغیر اور الیاس گھمن جیسی مہان شخصیت کے تعاون کے بغیر یہ ناممکن تھا، گوجرانوالا کے کالجز ہوں، شیخوپورہ کے، یا فیصل أباد کی جی سی یونیورسٹی، جہاں بھی پنجابی زنان کی ترویج کے لیے بات ہوتی ہے

جاوید پنچھی اپنی ٹیم کے ساتھ پہنچ جاتے ہیں۔ جاوید پنچھی کا مزید کہنا تھا کہ میری ٹیم میں محمد منیر شیروانی، محمد اسلم باہو، نرگس نور اور ندیم افضل شامل ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو پنجابی زبان ادب کی ترویج کے لیے اپنی درجنوں مصروفیات بھلا کر میرے ہمراہ رہتے، میری حوصلہ افزائی کرتے اور انہوں نے ہمیشہ پنجابی زبان کی بہتری کے لیے آواز اثھاٸی ہے

Exit mobile version