سینئر رہنما تحریک منہاج القرآن شیخوپورہ ملک منصور قادری قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے
شیخوپورہ(بیوروچیف/ شیخ محمد طیب سے)سینئر رہنما تحریک منہاج القرآن شیخوپورہ ملک منصور قادری قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے، تفصیلات کے مطابق سینئر رہنما تحریک منہاج القرآن شیخوپورہ و معروف سماجی شخصیت ملک منصور قادری مورخہ 17 جون بروز منگل کی شب قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے
جن کی نمازجنازہ جنڈیالہ روڑ پر واقع بھدرو والے قبرستان میں ادا کی گئی جس میں مرحوم کے جملہ لواحقین عزیز و اقرباء کے علاوہ ضلع شیخوپورہ بھر سے تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز سے وابستہ قائدین و کارکنان، مرکزی قائدین اور کثیرتعداد میں شہریوں نے شرکت کی، نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد درود و سلام کی گونج میں مرحوم ملک منصور قادری کو لحد میں اتارا گیا اور سپردخاک کردیا گیا، مرحوم ملک منصور قادری سابق صدر منہاج القرآن ضلع شیخوپورہ حاجی یٰسین تبسم قادری کے ہم زلف تھے، خاندانی ذرائع کے مطابق ملک منصور قادری زیابیطس اور دل کے عارضہ میں مبتلا تھے
اور اچانک رات طبعیت زیادہ خراب ہوجانے کے باعث فوری طبی امداد کے لئے ٹراما سنٹر شیخوپورہ منتقل کیا گیا لیکن ڈاکٹرز کی کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکے اور اپنے خالقِ حقیقی سے جاملے، انہوں نے پسماندگان میں بیوہ، ایک بیٹی اور دو بیٹے چھوڑے ہیں، تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز سے وابستہ قائدین و کارکنان، مرکزی قائدین، سماجی حلقوں نے ملک منصور قادری کی اچانک موت پر گہرے رنج و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انکی مغفرت و بلندی درجات کے لئے دعا کی اور لواحقین و اہل خانہ کو صبر کی تلقین کی،
یاد رہے کہ مرحوم ملک منصور قادری تحریک منہاج القرآن شیخوپورہ کے ہراول دستہ سے وابستہ ایک انتہائی متحرک تحریکی رہنما تھے جنہوں نے ہمیشہ دینی احیاء کے فروغ کے لئے کام کیا جنہوں نے اپنی نوجوانی کے اوائل دور میں ہی منہاج القرآن یوتھ لیگ شیخوپورہ کے پلیٹ فارم سے تحریکی مشن سے وابستہ ہوئے، مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے مورخہ 19 جون بروز جمعرات بعد از فجر محفلِ قل خوانی کا انعقاد جنڈیالہ روڑ پر واقع انکی رہائش کے قریبی جامع مسجد میں کیا جائے گا