52

فرینڈز لائرز گروپ کا امیدوار جنرل سیکرٹری DBA شیخوپورہ برائے 2026-27 آمنہ شہادت بھٹی ایڈووکیٹ کی مکمل حمائت کا اعلان

فرینڈز لائرز گروپ کا امیدوار جنرل سیکرٹری DBA شیخوپورہ برائے 2026-27 آمنہ شہادت بھٹی ایڈووکیٹ کی مکمل حمائت کا اعلان

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)

امیدوار جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شیخوپورہ برائے 2026-27 میڈم آمنہ شہادت بھٹی ایڈووکیٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد، فرینڈز لائرز گروپ نے میڈم آمنہ شہادت بھٹی ایڈووکیٹ کی مکمل حمائت کا اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق امیدوار جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شیخوپورہ برائے 2026-27 میڈم آمنہ شہادت بھٹی ایڈووکیٹ کے اعزاز میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شیخوپورہ کے وکلاء رانا محمد عمر سلہری ایڈووکیٹ، رضوان علی قادری ایڈووکیٹ، بشارت ورک ایڈووکیٹ، چوہدری بلال ذیلدار ایڈووکیٹ و دیگر کثیر تعداد میں وکلاء پر مشتمل فرینڈز لائرز گروپ کی جانب سے مقامی ہوٹل میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی

جسمیں امیدوار جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شیخوپورہ برائے 2026-27 میڈم آمنہ شہادت بھٹی ایڈووکیٹ اور میڈم انیلہ شہادت بھٹی ایڈووکیٹ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، علاوہ ازیں سماجی رہنما چوہدری عاطف کمبوہ، صحافی و کالمسٹ ڈسٹرکٹ بیوروچیف روزنامہ پاکستان پوائنٹ شیخ محمد طیب، نوجوان صحافی محمد عمیر نے بھی اس تقریب میں خصوصی شرکت کی، تقریب میں مہمانِ خصوصی امیدوار جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شیخوپورہ برائے 2026-27 میڈم آمنہ شہادت بھٹی ایڈووکیٹ کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے اور پھولوں کے گلدستے پیش کرتے ہوئے استقبال کیا گیا

اور فرینڈز لائرز گروپ سے وابستہ وکلاء نے میڈم آمنہ شہادت بھٹی ایڈووکیٹ کو بطور امیدوار جنرل سیکرٹری DBA شیخوپورہ برائے 2026-27 مکمل ووٹ و سپورٹ کا باضابطہ اعلان کیا، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرینڈز لائرز گروپ کی نمائندگی کرتے ہوئے رانا عمر سلہری ایڈووکیٹ، رضوان علی قادری اور بشارت ورک ایڈووکیٹ نے دوران گفتگو اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم میڈم آمنہ شہادت بھٹی ایڈووکیٹ کی کامیابیوں کے لئے دعاگو ہیں، انکی الیکشن کمپین ذاتی الیکشن سمجھ کر کریں گے

اور مکمل ووٹ و سپورٹ کا باضابطہ اعلان کرتے ہیں کیونکہ میڈم آمنہ شہادت بھٹی ایڈووکیٹ ایک محنتی قابل خاتون وکیل رہنما ہیں جنہوں نے ہمیشہ اپنی دیانتداری سے پروفیشنل وکیل کے طور پر خود کو منوایا، میڈم آمنہ شہادت بھٹی ایڈووکیٹ نے فرینڈز لائرز گروپ کے وکلاء کی جانب سے عزت افزائی اور مکمل سپورٹ کے اعلان پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللٰہ اگر اللٰہ تعالیٰ نے فتح سے ہمکنار کیا تو وکلاء بار شیخوپورہ کے حقوق کے لئے کلیدی کردار ادا کروں گی، بار اور بینچ کے وقار کے لئے ہمیشہ کمربستہ رہوں گی، آخر میں شرکاء تقریب کے لئے پرتکلف ریفریشمنٹ کا اہتمام بھی کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں