81

بیوروچیف روزنامہ پاکستان پوائنٹ شیخ محمد طیب کی عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز مرکزِ علم لاہور آمد

بیوروچیف روزنامہ پاکستان پوائنٹ شیخ محمد طیب کی عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز مرکزِ علم لاہور آمد

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)

صحافی و کالمسٹ شیخ محمد طیب کی عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز مرکزِ علم لاہور آمد، تفصیلات کے مطابق صحافی و کالمسٹ بیوروچیف فائرسٹون نیوز شیخ محمد طیب نے عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز صدر تحریک منہاج القرآن پی پی 167 بغداد ٹاون صاحبزادہ سمیع اللٰہ شامی اور چیف آرگنائزر مرکزِ علم و چوہدری اشرف ریسورس لائبریری و گوشہ درود پروفیسر چوہدری محمد اشرف قادری کی خصوصی دعوت پر پنجاب ہاوسنگ سوسائٹی فیز 2 لاہور میں قائم “مرکزِ علم و گوشہ درود و اسلامک لائبریری کا دورہ کیا اور سینئر رہنما تحریک منہاج القرآن چیف آرگنائزر مرکزِ علم و چوہدری محمد اشرف ریسورس لائبریری و گوشہ درود پروفیسر چوہدری محمد اشرف قادری کی زیرصدارت منعقدہ محفلِ ذکرونعت میں خصوصی شرکت کی، اس موقع پر سٹیج سیکرٹری کے فرائض سینئر رہنما تحریک منہاج القرآن حبیب اللٰہ انور شامی نے انجام دئیے، حافظ محمد عبداللٰہ حبیب نے تلاوت کلام پاک کا شرف حاصل کیا

جبکہ حبیب اللٰہ انور شامی اور صاحبزادہ محمد زین العابدین حیب شامی نے نعت رسول مقبول سنا کر حاضرین پر سحر طاری کردیا، علاوہ ازیں صوفی محمد بشیر قادری، محمد عبداللٰہ حبیب شامی، صاحبزادہ محمد عزیر شامی اور صاحبزادہ احمد شامی نے خصوصی شرکت کی، علاوہ ازیں کثیر تعداد میں عشاقان مصطفےٰ نے علاقہ بھر سے شرکت کی، اجتماعی محفل ذکر کے دوران کثیرتعداد میں درود ابراہیمی کی تسبیحات کی گئیں جس کے بعد خطاب کے دوران درود پاک کی فضیلت اور اصلاحِ احوال کے حوالے سے خصوصی روشنی ڈالی گئی، امت مسلمہ و ملک پاک کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی کروائی گئی

جس کے بعد شرکاء کے لئے طعام کا خصوصی انتظام کیا گیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے چیف آرگنائزر مرکزِ علم و چوہدری اشرف ریسورس لائبریری و گوشہ درود پروفیسر چوہدری محمد اشرف قادری کا سینئر رہنما تحریک منہاج القرآن حبیب اللٰہ انور شامی کے ہمراہ اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الحمدللٰہ لاہور کے اس علاقہ میں یہ مرکز علم جملہ دوستوں کی شبانہ روز کاوشوں کی بدولت روحانیت و صوفی ازم کے فروغ کے لئے بہترین خدمات سرانجام دے رہا ہے جہاں دور و نزدیک سے عشاقان مصطفےٰ روحانی خوراک کے حصول کے لئے حاضری دیتے ہیں اور جید علماء و مشائخ کا درس بھی ہوتا ہے یہ اپنی نوعیت کا منفرد مرکز ہے جہاں بالخصوص نوجوانوں کو علمی روحانی تربیت کے بہترین مواقع ملتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں