Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

حکومت پنجاب کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی خانیوال نے گٹروں کے ڈھکن کھلے ہونے پرپرائیویٹ ٹائونز مالکان کیخلاف سخت پالیسی کا نفاذ کردیا

حکومت پنجاب کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی خانیوال نے گٹروں کے ڈھکن کھلے ہونے پرپرائیویٹ ٹائونز مالکان کیخلاف سخت پالیسی کا نفاذ کردیا

خانیوال (سعید احمد بھٹی) حکومت پنجاب کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی خانیوال نے گٹروں کے ڈھکن کھلے ہونے پرپرائیویٹ ٹائونز مالکان کیخلاف سخت پالیسی کا نفاذ کردیا- گٹروں ،سوریج نالوں کو کور نہ کرنے والے منظور شدہ و غیر منظور شدہ ٹائون مالکان کیخلاف اب انتظامیہ حرکت میں آئے گی اس ضمن میں ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی عزوبا عظیم کی طرف سے ٹائونز کے وزٹ کے لئے 4 رکنی کمیٹی کی تشکیل دیدی گئی ہے-
رانا محمد لطیف کنوینئیر مقرر،حماد شاہ ،امتیاز اسد ،نمائندہ ایم پی اے ریحان خان ممبران ہونگے-کمیٹی ممبران منظور شدہ ،غیرمنظور شدہ پرائیوٹ ٹائونز کا وزٹ کرکے کھلے گٹروں کی نشاندہی کرینگے اور مالکان کو گٹروں پر ڈھنک لگانے کاسختی کیساتھ پابند کیا جائے گا-ایڈمنسٹریٹر عزوبا عظیم نے بتایا ہے

کہ اقدام کا مقصد سنگین حادثات کو روکنا ہے-چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اور میونسپل آفیسر آئی اینڈ ایس بھی بلدیہ حدود میں تمام علاقوں کا وزٹ کریں-دونوں افسران کے نام مراسلہ میں ایڈمنسٹریٹر نے کہا ہے کہ کسی جگہ سے کھلے گٹروں بارے شکایت نہیں ملنی چاہیئے نکاسی آب،گندگی بارے شکایات کو بھی جنگی بنیادوں پر نمٹایا جائے –

Exit mobile version