Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

چین کا پاکستان سے شانگلہ حملےکے ذمہ داروں کو سخت سزا دینےکا مطالبہ

چین کا پاکستان سے شانگلہ حملےکے ذمہ داروں کو سخت سزا دینےکا مطالبہ

چین کا پاکستان سے شانگلہ حملےکے ذمہ داروں کو سخت سزا دینےکا مطالبہ

چین نے پاکستان سے شانگلہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے  ذمہ داروں کو سخت سے سخت سزا دینےکا مطالبہ کیا ہے۔

 چین نے مرنے والوں کے لواحقین کی دادرسی کرنے، پاکستان میں چینی اہلکاروں کی حفاظت کے مؤثر اقدامات یقینی بنانے اور ان کی زندگیوں کی حفاظت یقینی بنانےکا مطالبہ کیا ہے۔

بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان چینی وزارت خارجہ لن جیان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد حملے کے متاثرین سے تعزیت کرتے ہیں، ان کے لواحقین سے گہری ہمدردی ہے۔ چین نے اس واقعے پر اپنا پختہ مؤقف واضح کر دیا ہے۔ 

خیال رہےکہ شانگلہ میں گزشتہ روز گاڑی پر خودکش حملے میں 5 چینی باشندے ہلاک ہوئے تھے۔

Exit mobile version