پنجاب بھر کی طرح ہارون آباد میں بھی وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر صاف ستھرا پنجاب اور ناجائز تجاوزات سے پاک مہم کا آغاز کر دیا گیا۔
ہارون آباد (خرم شہزاد ملک سے)پنجاب بھر کی طرح ہارون آباد میں بھی وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر صاف ستھرا پنجاب اور ناجائز تجاوزات سے پاک مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد عامر محمود اور سی ای او بلدیہ نے بازاروں میں پیدل مارچ کر کے اس مہم کا آغاز کیا ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کی طرح ہارون آباد میں بھی صاف ستھرا پنجاب مہم کا آغاز کر دیا گیا
۔شہر میں صاف ستھرائی اور ناجائز تجاوزات کو کنٹرول کرنے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر عامرمحمود اور چیف آفیسر بلدیہ نے ایک ریلی کا انعقاد کیا۔شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے اس مہم کے آغاز کرنے کو خوب سراہا اور انجمن تاجران کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد عامر محمود اور چیف آفیسر بلدیہ کی ریلی کا استقبال کیا اور صفائی ستھرائی کے اس عمل کو خوش آئین قرار دیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر عامر محمود اور چیف آفیسر بلدیہ نے اس موقع پر جناح پریس کلب (رجسٹرڈ) ہارون آباد۔ جرنلسٹ فاونڈیشن پاکستان ۔ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے
کہا کہ ناجائز تجاوزات کسی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی تمام دکاندار اپنا سامان اپنی دکانوں کی حدود کے اندر رکھیں اور شہر بھر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں کیونکہ صفائی نصف ایمان ہے اور ہارون آباد شہر کو خوبصورت بنانے کے اس اچھے کام میں میڈیا نمائندگان سے بھی تعاون کی اشد ضرورت ہے کہ آپ کو جہاں پر کوئی مسائل نظر آئے تو فوری طور پر بلدیہ آفیسر یا مجھے مطلع کریں تاکہ ہارون آباد شہر صفائی ستھرائی کی اپنی مثال آپ بن سکے۔